ریشن گاوں کے متاثرین سیلاب کا چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کا ریشن کادورہ نہ کرنےپر تشویش اور افسوس کا اظہار
ریشن گاوں کے متاثرین سیلاب کا چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کا ریشن کادورہ نہ کرنےپر تشویش اور افسوس کا اظہار
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپرچترال میں تینوں اطراف میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں ریشن کے باشندگان نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا دورہ اپر چترال کے دوران ریشن میں متاثرہ مقامات کا دورہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ گاؤں کے متعدد متاثرین نے میڈیا کو بتایاکہ ریشن گزشتہ کئی سالوں سے تین اطراف سے سیلاب کی زدمیں ہے جس کے دواطراف میں دریا اور ایک طرف گلیشیر واقع ہے جس کے پھٹنے سے کئی مرتبہ گاؤں میں قیامت صغریٰ برپا ہوچکا ہے لیکن یہ گاؤں کبھی بھی حکومت کی ترجیحات میں نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھاکہ ریشن میں گزشتہ چھ سالوں کے دوران حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے چترال بونی روڈ سیلاب برد ہوگیا ہے اور چیف سیکرٹری کو چاہئے تھاکہ وہ اس گاؤں کا دورہ کرکے حالات کا خود جائزہ لے لیتے۔ انہوں نے مقامی منتخب نمائندگان کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریشن کو چیف سیکرٹری کے دورے کے شیڈول میں شامل نہ کرکے نہ صرف اس علاقے کے ساتھ بلکہ پورا اپر چترال کے ساتھ دشمنی کی ہے کیونکہ ریشن میں سڑک کی بندش سے اپر چترال کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوتا ہے۔۔
