The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 اپر چترال کے ریشن کے مقام پر دریا برد سڑک کے متبادل زمین کی معاوضہ تاحال ادایگی نہ ہونے پر متاثرین کا احتجاج، ، سڑک  کئی گھنٹوں تک بلاک

 اپر چترال کے ریشن کے مقام پر دریا برد سڑک کے متبادل زمین کی معاوضہ تاحال ادایگی نہ ہونے پر متاثرین کا احتجاج، ، سڑک  کئی گھنٹوں تک بلاک

چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز ) جمعرات کے روز اپر چترال کے گاؤں ریشن شاہ دیر کے مقام پر دریا برد سڑک کا متبادل بنانے کے لئے لی گئی زمین کا معاوضہ تین سال گذرنے کے باوجود ادائیگی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہویے متاثرہ زمین مالکان نے چترال بونی مستوج گلگت  روڈ کو کئی گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا۔ متاثرین کے ساتھ اہل علاقہ نے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شامل ہوگئے اور بار بار وعدہ کرنے کے بعد بھی معاوضے نہ دینے پر صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر وزیر زادہ نے کئی بار اس گاؤں میں آکر متاثرین کو یقین دہانی کرائی۔مگر تاحال متاثرین کو معاوضہ اداییگی نہ ہوسکی ہے۔

بعد ازاں مقامی انتظامیہ کے ساتھ گفت وشنید کے بعد احتجاج کو عارضی طور پر ختم کردیا۔ دریں اثناء دونوں طرف سینکڑوں گاڑیوں سوار مسافروں نے کئی گھنٹوں تک سردی اور بھوک کا سامنا کرنے کا شکوہ کیا۔

Chitraltimes Chitral mastuj shandur road block at reshun4 Chitraltimes Chitral mastuj shandur road block at reshun2 chitraltimes reshun protest for road compansation

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69268