The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 25 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ریشن کے بجلی کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے عمائدین کی وفد کا ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی سربراہی میں معاون خصوصی برائے توانائی سے ملاقات

ریشن کے بجلی کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے عمائدین کی وفد کا ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی سربراہی میں معاون خصوصی برائے توانائی سے ملاقات

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) ریشون ضلع اپر چترال کے بجلی کے مسائل اور انکے ٹھوس حل کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی سربراہی میں علاقہ ریشون کے عمائدین کے وفد کا پیڈو ہیڈکوارٹر پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی طارق سدوزئی اور چیف ایگزیکٹیو پیڈو کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیڈو کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کے آغاز میں معاون خصوصی برائے توانائی طارق سدوزئی نے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے جذبے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقے کا کیس پیسکو, پیڈو, وزیراعلی خیبر پختونخوا سمیت دیگر متعلقہ فورمز کے ساتھ بڑی تندہی اور جوش سے اٹھایا ہے۔

انہوں نے پیڈو ہیڈکوارٹر میں ریشون کے عمائدین کی آمد پر خوش آمدید کہا۔اجلاس میں مفصل بحث و مباحثے کے بعد طے پایا کہ اپر چترال میں پیسکو بجلی نیٹ ورک کی پاور سپلائی کی تقسیم پیڈو 33KVA سے دو فیز میں لے گی, پہلے عرصہ تین ماہ میں دو فیڈرز (فیز ون), جبکہ تیسرا ریشون فیڈرز کی مرمت وغیرہ پیڈو کی ذمہ داری ہوگی. ریشون پاور ہاوس کا فیڈر اس وقت تک پیڈو کے پاس رہیگا جب تک مقامی کمیونٹی کی رضامندی اور بجلی کی فروخت کے معاہدے پر دستخط نہ کیے جائیں۔

پیسکو اور پیڈو کے درمیان باقاعدہ بجلی کی نیٹ ورک ڈسٹربیوشن و دیگر عوامل کے لیے پیڈو پیسکو کے لیے کمیٹی بنائی جایگی۔منی ہائیڈل پاور ہاوسز کی جانچ پڑتال کے لیے پیڈو ہیڈ کوارٹر ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنائیگی. ڈپٹی سپیکر نے پیڈو حکام کو ہدایت کی کہ جو منی پاور سکیمیں تیار ہیں, انکے جلد از جلد افتتاح کے لیے ہدایات جاری کی جاییں تاکہ انکا افتتاح کیا جاسکے. اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی سپیکر نے معاون خصوصی برائے توانائی طارق سدوزئی کا ان تمام مسائل کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر دل سے شکریہ ادا کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
113209