The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 31 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال میں ریشن پاور ہاؤس سے ملنے والی بجلی کو منصفانہ تقسیم کے حوالے ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

اپر چترال میں ریشن پاور ہاؤس سے ملنے والی بجلی کو منصفانہ تقسیم کے حوالے ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت اجلاس

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں ریشن پاؤر ہاؤس سے ملنے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور اس کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد علی خان ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں انتظامیہ اور پیڈو ریشن اور اپر چترال کے تمام علاقوں سے انے والے عمائدین اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس بلانے کا مقصد اپر چترال میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی افراتفری کو ختم کرنا تھا۔ اجلاس میں بجلی کی پیداواری صلاحیت اور اس کی مجوزہ تقسیم پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔ جس میں جملہ شراکاء نے ائندہ کے لئے اپر چترال کے تمام علاقوں میں بجلی کی منصفانہ تقسیم پر اپس میں اتفاق کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے جملہ شراکاء کو اگاہ کیا کہ ائندہ بجلی کی تقسیم تمام علاقوں کے لئے یکسان اور منصفانہ طور پرہوگا اور بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ اپر چترال میں بجلی کی فقدان اور طویل لوڈ شیڈنگ پر قابو پایاجا سکے۔

شراکاء اجلاس نے بجلی جیسی بنیادی ضرورت کو منصفانہ طور پر تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے میٹنگ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کئے۔

chitraltimes upper chitral bijli meeting chaired by dc upper muhammad ali 4

chitraltimes upper chitral bijli meeting chaired by dc upper muhammad ali 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70663