اپر چترال : ریشن میں یوتھ کلب ٹیلنٹ ایوارڈ اور ایگزیبیشن کا انعقاد
اپر چترال : ریشن میں یوتھ کلب ٹیلنٹ ایوارڈ اور ایگزیبیشن کا انعقاد
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریشن میں منگل کے روز یوتھ کلپ ریشن اور اے۔کے۔ار۔ایس۔ پی کے اشتراک سے یوتھ کلپ ٹیلنٹ ایوارڈ کے نام سے ایک رنگارنگ تقریب گورنمنٹ ہائی سکول ریشن میں منعقد ہوئی ، اس تقریب کے مہمان خصوصی ایریا منیجر اے کے ار ایس پی اپر چترال عطا اللہ جان اور صدارت ای ڈی او اپر چترال مقدس خان نے کی ۔ اس کے علاو پریزیڈنٹ ریجنل کونسل امتیاز عالم خاص مہمان کے طور پر شرکت کی، پروگرام میں ریشن سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے۔
پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ایک حصے میں نعت حمد ملی نغمے لطیفے تھیٹر ڈرامہ اور میٹرک کے سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈر طلباء اور طالبات کےاعزاز میں تقسیم انعامات کے حوالے ترتیب دیا گیا تھا
پروگرام کے دوسرے حصے میں ریشن کے مختلف پرائمری سکولوں کے (ECD) کے بچوں کے درمیان پوسٹر کمپٹیشن لو کاسٹ نو کاسٹ اشیا جن کو بچوں نے خود اپنے ہاتھوں سے بناکر اسٹال اگزیبیشن میں سجائے تھے ۔ اسٹال میں (ECD) کے بچوں اور بچیوں کی دلچسپی دیکھنے کے لائق تھے۔
اسٹال میں سجائے گئے ایشیا کو عوام نے خوب سراہا ۔ اس کے علاو مختلف موضوعات پر تھیٹر ڈرا مے پیش کیے گئے ان میں بچیوں کی تعلیم۔ معاشرتی مسائل اور قدرتی افات سے نمٹنے کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ ان موضوعات کو کو بہترین انداز میں پیش کرکے شرکا سے خوب داد وصول کی ۔ پروگرام کے حوالے سے بات کرتے مقررین نے اس پروگرام کو علاقے میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک بہترین کاوش قرار دیا۔ اور ان پروگرامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
مقررین میں نادر جنگ، ریٹائر صوبیدار شاہ عالم، اعجاز احمد، اعجاز حقانی پرنسپل اسلامی ماڈل سکول ریشن۔ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ریشن احمد ولی دورانی فوکل پرسن اے کے ار ایس پی یسمین سابق ناظم امیر اللہ ودیگر شامل تھے۔
