اپرچترال ؛ ریشن میں گزشتہ مہینے سے جاری دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا ثریا بی بی کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا
اپرچترال ؛ ریشن میں گزشتہ مہینے سے جاری دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا ثریا بی بی کی یقین دہانی پر ختم کردیا گیا
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریشن میں گزشتہ مہینے سے جاری دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی یقین دہانی پر وقتی طور پر ختم کردیا گیا ، گزشتہ شام ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی اور پاور کمیٹی ریشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پاور کمیٹی ریشن نے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اے ڈی سی اپر چترال معظم خان اور ڈائریکٹر پیڈو جواد شامل تھے۔ جبکہ دوسری طرف پاؤر کمیٹی ریشن سے تحریک کے صدر سید سردار حسین شاہ سابق پرنسپل صاحب الرحمن، وی سی چیئرمین اشفاق احمد اور حیات الدین کے علاوہ پاؤر کمیٹی کے اکثر ممبران شامل تھے پاور کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے صاحب الرحمن نے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی کوششوں کوسراہا اور ریشن کے عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
سید سردار حسین نے کہا کہ ہم پشاور سے مطمئن ہو کر لوٹے ہیں ۔ ہمیں ڈپٹی اسپیکر پر پورا پورا اعتماد ہے۔ ہم پر امید ہیں
انشاء اللہ ہمارا مسئلہ اسپیکر کی کوششوں کے نتیجے میں جلد حل ہو جاے گا۔ ڈپٹی سپیکر ثریا نے کہا کہ ریشن کے عوام اپنے جائز مطالبات کے حصول کے خاطر دو مہینے سے احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ میں ان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ میں ریشن کے عوام کو اج خوشخبری کے ساتھ مبارک باد دینے آئی ہوں اپ کا جائز مطالبہ نوے فیصد حل ہو چکا ہے۔ اب مزید احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی خصوصی ہدایت پر انشاء اللہ جلد مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔ اس کے بعد پاور کمیٹی ریشن نے اس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
