ریشن میں گزشتہ سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکیں اور ایریگیشن چینلز جزوی طور پر بحال
ریشن میں گزشتہ سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکیں اور ایریگیشن چینلز جزوی طور پر بحال
ریشن ( شہزاداحمد ) گزشتہ سیلاب کے نتیجے میں ریشن کے 14 ایریگیشن چینلز اور پاؤر ہاؤس روڈ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھاجو علاقے کے وی سی چیئرمین اشفاق نائب وی سی چیئرمین وزیر محمد اور وی سی ممبران کے علاوا سی این ڈبلیو واریگیشن محکمے اور ڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ کی کوششو سے آج بحال کردیا گیا ۔
وی سی نائب چیئرمین وزیر محمد نے ہمارے نمائندے کو بتایا کے ریشن پاؤر ہاؤس روڈ سمیت زیادہ تر اریگیشن چینلز بحال کر دیے گئے ہیں البتہ نیوارغ چینل ابھی تک بحال نہیں ہوسکا اس کے علاو دوسرے چینلز جو جزوی طور بحال ہوے ہیں ان میں بھی کچھ پائپوں کی کمی ہے انہوں نے متعلقہ اداروں کی بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مزید تعاون کی بھی اپیل کی اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ انشاء اللہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے ریشن کو مکمل طور بحال کریں گے۔

