The Voice of Chitral since 2004
Monday, 25 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ریسکیو 1122 چترال کی بروقت کاروائی، پٹرول پمپ میں لگی آگ پرقابوپاکر بڑی تباہی سے بچالیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال کے مقام سید آباد کے مقام پر چترال پشاور روڈ پر واقع پٹرول پمپ میں سلنڈر لیکیج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 چترال اور دروش کی فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقعے پر پہنچیں اور بروقت آگ پر قابو پالیا،
ابتدائی معلومات کے مطابق پٹرول پمپ میں موجود کمرے میں گھریلو سیلنڈر لیکج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور دو کمروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کو ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو کمروں پر ہی محدود رکھا اور آگ پر قابو پاکر پٹرول پمپ کو بڑے نقصان اور تباہی سے بچا لیا، آگ لگنے کی وجہ سے پمپ کا باورچی محمد مظفر خان سکنہ شیشی کوہ دروش معمولی زخمی ہوا تھا جس کو ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقعے پر فرسٹ ایڈ فراہم کیا،
پمپ انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی بروقت رسپانس اور پیشہ وارانہ انداز سے آگ پر قابو پانے پر ریسکیو1122 کے جوانوں کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے

Rescue 1122 team save Petrol pump chitral
Rescue 1122 team save Petrol pump chitral3
Rescue 1122 team save Petrol pump chitral4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43163