The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 31 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

زائنی موڑکھو: گمبوری خان کے رہائشی مکانات میں پراسرار اور حیران کن اتشزدگی; رہائشی مکانات جل کر خاکستر

زائنی موڑکھو: گمبوری خان کے رہائشی مکانات میں پراسرار اور حیران کن اتشزدگی; رہائشی مکانات جل کر خاکستر

اپرچترال (جمشیداحمد) موڑکھو زائنی اپرچترال سے تعلق رکھنے والے گمبوری خان کے رہائیشی مکانات میں حیران کن طورپر اچانک اس وقت آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کا سارا سامان راکھ میں بدل دیا ہے گمبوری خان کے ایک قریبی رشتہ دار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ گزشتہ دودنوں سے یہ حیران کن واقعہ رونما ہورہا ہے جب اگ کو بجھایا جاتا ہے تو گھنٹوں بعد دوبارہ اگ بھڑک اٹھتی ہے یہ سلسلہ اج دوپھر ایک بجے تک جاری تھا جس سے گمبوری خان کے کچی مکانات مویشی خانے جانوروں کے سوکھے چارے وعیرہ جل کر خاکستر ہوگئے ہیں
اگ کے بار بار بھڑک اٹھنے سے گاوں کے لوگوں میں بھی خوف و ہراس اور بے چینی کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے تاہم گھر کےمتاترافراد کومحفوظ جگہ منتقل کیاگیا ہے ۔ گمبوری خان ایک غریب شخص ہے امدنی کا کوئی زریعہ نہیں ہے انتظامیہ اورمخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے

chitraltimes zaini gambori khan house caught fire and turn into ashes 3 chitraltimes zaini gambori khan house caught fire and turn into ashes 6

chitraltimes zaini gambori khan house caught fire and turn into ashes 1

chitraltimes zaini gambori khan house caught fire and turn into ashes 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113847