روز فاونڈیشن کی طرف سے چار اور ہونہار طالبات میں سکالرشپ کے چیکس تقسیم
روز فاونڈیشن کی طرف سے چار اور ہونہار طالبات میں سکالرشپ کے چیکس تقسیم
چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) روز فاونڈیشن چترال جو گذشتہ 12 برسوں سے چترال کے ہونہار اور کم وسایل کے حامل طالبعلموں میں میریٹ سکالرزشب تقسیم کرتی آرہی یے اور اب تک 500 سے زیادہ سکالرزشب دے چکی ہے ۔
اسی تسلسل اور روایات کو برقرار رکھتے ہویے گزشتہ دن ہونہار طالبات میں دو لاکھ کے میریٹ سکالرزشب تقسیم کیے گیے ۔
پاک اسٹیڈی ڈیپارٹمنٹ میں منعقد پروقار تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والی مڈیکل کالج میں داخلہ لینی والی تین اور ہسٹری میں ایم ایس کرنے والی طالبات کو چیکس دیے گیے ۔
اس تقریب کے مہمانان گرامی چترال کے مایہ ناز اور قابل شخصیات تھیں ۔
بین الاقوامی سطح پر نام کمانے والی فخر پاکستان اور فخر چترال ڈاکٹر زبیدہ سیرنگ آسیر ، شان چترال ڈی پی او عمران خان ، موٹیویشنل سپیکر صاحب کریم ، سی ای او سمیع الدین، انجنیر اعظم اور شعبہ پاک سٹڈی کے چیرمین ڈاکٹر فخرالاسلام نے چیکس تقسیم کیں.
آخر میں چیرمین روز فخر پاکستان ہدایت اللہ نے لوگوں سے گذارش کی کہ اس کار خیر میں ان سے بھرپور تعاون کیا جایے ۔
اس پروگرام کے کوارڈینٹر ایڈمن پراییڈ آف چترال خلیل احمد نے آخر میں مہمانان گرامی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور روز فاونڈیشن کی کوششوں زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ وہ بلا امتیاز ہونہار چترالیوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں تعاون کررہی ہے

