The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبائی حکومت نے رمضان پیکج کے نام پر غریبوں کے بجائے اپنے کارکنان میں عیدی کے طور پر تقسیم کرکے بدترین خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔ وجیہ الدین ضلعی امیر جماعت اسلامی چترال لوئیر

Posted on

صوبائی حکومت نے رمضان پیکج کے نام پر غریبوں کے بجائے اپنے کارکنان میں عیدی کے طور پر تقسیم کرکے بدترین خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔ وجیہ الدین ضلعی امیر جماعت اسلامی چترال لوئیر

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر لوئیر چترال وجیہ الدین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت/ وزیر اعلی کی طرف سے غریبوں کے ساتھ امداد اور رمضان پیکجز کے نام پر جو کچھ دیکھنے کو ملا وہ افسوسناک ہی نہیں شرمناک بھی ہے۔ اس سے بھی شرمناک بات یہ ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں مستقل ذرائع پیدا کرکے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے خیرات و صدقات اور پیکجز کے پیچھے لگا کر قوم کو بہکاری اور نکما بنانے میں مصروف ہیں۔ پھر پیکجز کے نام پر تقسیم ہونی والی رقم اگر مستحق لوگوں میں تقسیم ہوتی تو کسی نہ کسی صورت قابل قبول ہوتی، مگر یہاں صاف اور صریح طور پر وزیر اعلی نے قومی دولت کو کسی اجتماعی کام میں لگانے کے بجائے اپنے کارکنان میں عیدی کے طور پر تقسیم کرکے بدترین خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ظلم یہ ہے ایک ایک گھر میں چار چار اور پانچ پانچ افراد کو پیکج ملا ہے جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق نہ رکھنے والے شدید ترین مستحق کو بھی قصدا محروم رکھا گیا ہے۔ ہم نے اس صریح زیادتی اور بد عنوانی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیکج لینے والے تمام لوگوں کے نام مع پتا مشتہر کر دیا جائے اور اس نا انصافی کی شفاف انکوائری کی جائے نیز اپنے کارکنان کی جیبیں بھرنے کے لیے قومی دولت کے ضیاع کی روایت پر پابندی لگا دی جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100606