Chitraltimes Banner

لوئر چترال: رمضان میں اشیائے خوردونوش کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر

لوئر چترال: رمضان میں اشیائے خوردونوش کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر چترال عبدالسلام کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ خوراک، تاجر یونین کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لینا اور مناسب و متوازن نرخوں کا تعین کرنا تھا۔

کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد مختلف اشیائے خوردونوش کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، تاکہ رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر صبح اور شام کے اوقات میں باقاعدہ معائنہ کیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور کسی کو بھی عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

chitraltimes lower chitral price review meeting

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
117939