سابقہ ایس ایم بی آر ذاکر حسین آفریدی نے کمشنر آر ٹی ایس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
سابقہ ایس ایم بی آر ذاکر حسین آفریدی نے کمشنر آر ٹی ایس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
عوام کو بنیادی خدمات تک بروقت رسائی کو مزید آسان بنانا اولین ترجیح ہے. ذاکر حسین آفریدی
پشاور(چترال ٹائمز رپور ٹ)نئے تعینات ہونے والے کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا. بطور ایس ایم بی آر ریٹائرڈ ہونے والے ذاکر حسین آفریدی تین سالوں تک بطور کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں اپنے خدمات سر انجام دیتے رہیں گے. اس سے پہلے وہ مختلف محکموں کے سیکرٹری, ڈویژنل کمشنر, ڈپٹی کمشنر اور پولیٹیکل ایجنٹ رہ چکے ہیں. کمیشن کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے ان کو کمیشن کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی. کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی کمیشن بہترین کام کر رہا ہے. قوم کی مزید خدمت کرنے کے لیے آر ٹی ایس کمیشن ایک بہترین ادارہ ہے. ہم بروقت اور بہترین سروسز ڈیلوری کو عوام کے لیے مزید آسان بنائینگے. عوامی آگاہی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے. انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ جہاں پر ان کو خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہو وہ اضلاع میں نامزد آفیسرز یا کمیشن سے رجوع کریں۔