The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور پر فائر کرکے اپر چترال کے گوہکیر گاوں کی رہائشی رحمت اللہ قتل کرکے فرار

Posted on

دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور پر فائر کرکے اپر چترال کے گوہکیر گاوں کی رہائشی رحمت اللہ قتل کرکے فرار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو دیر کوہستان سے تعلق رکھنے والے شخص محمد زرین نے مبینہ طور پر فائر کرکے اپرچترال کے گاؤں گوہکیر کی رہائشی رحمت اللہ کو قتل کرکے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ناکہ بندی کی ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس اسٹیشن موڑکھو کے اہلکارکے مطابق گوہ کیر کے حمت اللہ کی بیٹی کی شادی کئی سال پہلے دیر کوہستان میں محمدزرین کے ساتھ ہوئی تھی لیکن دونوں میں ناچاقی کے بعد ڈیڑھ سال پہلے رحمت اللہ کی بیٹی نے عدالت کے ذریعے خلع لیا تھا۔ رحمت اللہ کے رشتہ داروں کے مطابق خلع کے بعد محمدزرین مبینہ طور پر ٹیلی فون پر انہیں دھمکیاں دیتا رہتا تھا اور وقوعہ کے شب گھر کے احاطے میں فائرنگ کی آواز آنے پرگھروالے جب باہرنکلے تو وہ خون میں لت پٹ پڑے تھے۔ مقتول کے رشتہ داروں کی دعوی داری پر اپر چترال پولیس نے محمدزرین کے خلاف پرچہ چاک کرکے ان کی گرفتاری کے لئے اپراور لویر چترال کے اضلاع میں پولیس تھانوں اور چوکیوں کو اطلا ع دی گئی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83586