روز چترال کی طرف سے انجینئرنگ کے دو ہونہار طلبہ کو اسکالر شپ کا چیک دیا گیا
روز چترال کی طرف سے انجینئرنگ کے دو ہونہار طلبہ کو اسکالر شپ کا چیک دیا گیا
دروش ( چترال ٹایمز رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر دروش کے دفتر میں گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں روز چترال کی طرف سے انجینئرنگ کے دو ہونہار طلبہ کو اسکالر شپ کا چیک دیا گیا۔ احتشام الحق جنکا تعلق دروش کے ایک پسماندہ علاقے شیشی کوہ سے ہےجنھوں نے اس سال اوپن میرٹ پر انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں سول انجینئرنگ میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں اُنکو اس شاندار کامیابی پر پچاس ہزار روپے کا چیک حاجی گل نوازتجار یونین دروش اور ممتاز حسین سابق صدر ڈرائیور یونین چترال کے ہاتھوں دیا گیا۔ مدثر عباس جو کہ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں سال دوم کےطالب علم ہے انکو سمسٹر فیس اور ہاسٹل فیس کی مد میں تیراسی ہزار روپے کا چیک سلیم کامل پرنسپل ہائر سکینڈری سکول دروش اور اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق کے ہاتھوں دیا گیا۔
اس تقریب میں ROSE, Chitralکے چیرمین ہدایت اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، سلیم کامل پرنسپل ہائرسکینڈری سکول دروش حاجی گل نواز صدر تجار یونین دروش، ممتاز حسین سابق صدر ڈرائیور یونین دروش کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔اس تقریب کو منعقد کرنے اور سکالر شپ کی رقم مہیاکرنے میں اے سی دروشعبدالحق کا کلیدی کردار ہے۔ ROSE, Chitralاے سی کے اس کردار کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ اے سی صاحب اپنے اس مثبت کردار کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین روز چترال نے کہاکہ روز گزشتہ کئی سالوں سے اعلی تعلیم کے شعبے میں مالی طور پر کمزور اور نمایاں تعلیمی ریکارڈ رکھنے والے طلبہ کی مدد اور رہنمائی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے حالانکہ طلبہ کی بڑی تعداد جو کے مالی مدد کی مستحق ہے کے مقابلے میں روز کے وسائل انتہائی محدود ہیں ۔ روز چونکہ اس سلسلے میں مقامی مخیر خواتین و حضرات کی دی ہوئی عطیات پر انحصار کرتا ہے اس لئے چترال کے تمام خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ وہ آگے آکر اس سلسلےمیں روز سے تعاون کرے تاکہ کوئی بھی ہونہار طالب علم محض مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلی تعلیم سےمحروم نہ رہ جائے۔

