The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دوسرا سالانہ نقشبندی اجتماع میں ملک بھر سے مشائخ عظام کی شرکت، پاکستان اور پوری اُمت مسلمہ کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ احتتام پذیر

Posted on

دوسرا سالانہ نقشبندی اجتماع میں ملک بھر سے مشائخ عظام کی شرکت، پاکستان اور پوری اُمت مسلمہ کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ احتتام پذیر

ملاکنڈ(عنایت الرحمن عزیز) دو روزہ دوسرا سالانہ روحانی، اصلاحی، تبلیغی اجتماع جامعہ شیخ ذولفقار احمد نقشبندی ملاکنڈ پلئی میں منعقد ہوا۔ اجتماع کی صدارت مفتی ڈاکٹر کفایت اللہ نقشبندی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا سیف اللہ تقشبندی مجددی مدظلہ تشریف فرما تھے۔ اور دوسرے مہمانوں میں مفتی اعظم سوات حضرت مولانا مفتی محمد وہاب تقشبندی حضرت مولانا غلام الرحمن مہتمم جامعہ عثمانیہ پشاور،قاری گل فراز نقشبندی چترالی مہتمم جامعہ محمدیہ چترال اور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری عبدالباسط نقشنبدی کے علاوہ ملک بھر سے خواص و عوام نے شرکت کی۔ اجتماع کے آغاز میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد مشیت اللہ چترالی نے حاصل کی، جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری عبدالباسط نے حمد اور نعتیہ کلام پیش کئے، اجتماع میں انبیاء علیٰ السلام کی بعثت کا مقصد پر روشنی ڈالی گئی اور موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد راستہ قرآن و سنت پر عمل بتایا گیا۔ اخر میں حضرت مولانا مفتی حافظ حسن نقشبندی مجددی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی دعاؤں کے ساتھ اجتماع اپنے احتتام کو پہنچا۔

chitraltimes salana ijtimagh naqshbandi malakand

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
73987