The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے صوبائی سرکاری دفاتر کے لئے دفتری اوقات کار جاری

Posted on

حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے صوبائی سرکاری دفاتر کے لئے دفتری اوقات کار جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سرکاری دفاتر کے لئے دفتری اوقات کار جاری کر دئیے ہیں، جس کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر پیر تاجمعرات اور جمعہ کو صبح9 تا 5 بجے شام تک کھلے رہینگے جبکہ پیر تا جمعرات ایک بجے سے ساڑھے ایک بجے تک اور جمعہ کے دن ساڑھے 12 بجے تا ساڑھے ایک بجے تک نماز کے لئے وقفہ ہوگا اور ہفتہ اور اتوار کے دن چھٹی ہوگی، اسی طرح ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر پیر تا جمعرات اور بروز ہفتہ صبح 9 تا 4 بجیتک کھلے رہینگے،جبکہ 1 بجے سے ساڑھے 1 بجے تک نماز کے لئے آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا، جمعہ کے دن صبح 9بجے تا دوپہر 1 بجے تک دفاتر کھلے رہینگے جبکہ اتوار کے دن چھٹی ہوگی، اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

chitraltimes kp government office timing

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73835