The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دریائے یارخون کی کٹائی کی زد میں جنالی کوچ کے مکین سب سے زیادہ متاثر، ابھی تک کسی سرکاری اہلکار نے علاقہ کا دورہ نہیں کیا، متاثرین

دریائے یارخون کی کٹائی کی زد میں جنالی کوچ کے مکین سب سے زیادہ متاثر، ابھی تک کسی سرکاری اہلکار نے علاقہ کا دورہ نہیں کیا، متاثرین

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دریائے یارخون کی کٹائی کے باعث جہاں اور علاقے متاثر ہیں وہیں ضلعی ہیڈکوارٹر اپرچترال بونی کے نواحی گاوں  جنالی کوچ خصوصا جنالی کوچ پائین میں بھی تباہی ہوئی ہے، جہاں کئی خاندان بے گھر ہوگئےہیں، جبکہ زرعی زمینات اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،چترال ٹائمز سے گفتگو میں جنالی کوچ پائین کے مکینوں کا کہناہے کہ اتنی تباہی کے باوجود یہ علاقہ ضلعی انتظامیہ ، متعلقہ اداروں اور این جی اوز کی نظروں سےاوجھل ہے ، ابھی تک انتظامیہ کے کسی اہلکار نے یہاں خیریت پہنچنا بھی گوارہ نہیں کی۔

دریائے یارخون کی کٹائی سے محمد، شہری اور اقبال الدین کے گھر مکمل دریا برد جبکہ کریم، ارشاد احمد کے املاک کو جذوی نقصان پہنچاہے، اس کے علاوہ، متعدد افراد نے اپنی کھڑی فصلیں اور قیمتی زرعی زمین بھی کھو دی ہے۔ جن میں ارشاد احمد، نور افضل، نظر، میر عالم، سلطان، شادہ، مراد ودیگر شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ متاثرہ افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں فوری مدد کی اشد ضرورت ہے۔ متاثرین دن کی روشنی میں کسی مسیحا کے انتظار میں ہوتے ہیں اور رات کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے ضلعی اتنظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور غیر سرکاری اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

chitraltimes river erosion Junali koch upper chitral 5

chitraltimes river erosion Junali koch upper chitral 4 1

chitraltimes river erosion Junali koch upper chitral 2

chitraltimes river erosion Junali koch upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
111996