The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دروش پولیس کی کامیاب کاروائی دوہرے قتل کیس کی اشتہاری ملزم دیر سےگرفتار

Posted on

دروش پولیس کی کامیاب کاروائی دوہرے قتل کیس کی اشتہاری ملزم دیر سےگرفتار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے آتے ہی دوہرے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر دروش پولیس کو یہ اہم ٹاسک دی تھی ۔

چترال پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم، ایس ایچ او دروش SI حیدر حسین اور تفتیشی ٹیم کی انتہک کوششوں سے تفتیشی ٹیم نے کلدام گول دروش دوہرے قتل کیس کے مرکزی ملزم نور عالم ولد میر عالم سکنہ کلدام گول دروش کو ضلع دیر سے گرفتار کر لیا۔

ملزم نور عالم ولد میر عالم ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس کو مقدمہ علت نمبر 313 مورخہ 23/08/2023 جرم 302/512 CRPC۔ APO.No 507 میں مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ چند مہینے پہلے کلدام دروش میں قتل کی واردات کے بعد ملزم روپوش تھے جس کے خلاف دروش کی عوام سراپا احتجاج تھے اور کئی دفعہ ملزم کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرے بھی کرچکے تھے۔ گزشتہ دن ملزم کی گرفتاری کے بعد علاقے کے عوام نے خوشی اظہارکرتے ہوئے دروش پولیس   خصوصا ایس ایچ او تھانہ دروش حیدرحسین، تفتیشی افسران اور ایس ڈی پی اواقبال کریم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82970