The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 3 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سینٹر طلحہ محمود کے دورہ چترال کے موقع پر دروش میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ کے بعد کا تناو انتظامیہ اور مقامی عمائدین کی کوششوں سے خوش اسلوبی کے ساتھ صلح پر ختم ہوگیا

سینٹر طلحہ محمود کے دورہ چترال کے موقع پر دروش میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ کے بعد کا تناو انتظامیہ اور مقامی عمائدین کی کوششوں سے خوش اسلوبی کے ساتھ صلح پر ختم ہوگیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) محمد طلحہ محمود کے دورۂ چترال کے موقع پر دروش بازار میں پیش آنے والا ناخوشگوار واقعہ آج باہمی گفت و شنید، انتظامیہ اور مقامی عمائدین کی کوششوں سے خوش اسلوبی کے ساتھ صلح پر ختم ہوگیا۔ فریقین نے آئندہ برداشت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سلسلے میں آج دروش میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن چترال لوئر اقبال کریم، ڈی ایس پی حسن اللہ، تحصیل چیئرمین دروش اور جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی چترال لوئیرفرید حسین جان، معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر، رضیت و بااللہ، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تفصیلی مشاورت اور بات چیت کے بعد دونوں فریقین کے درمیان صلح طے پا گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر محمد طلحہ محمود کے دورۂ چترال کے موقع پر دروش میں استقبالیہ جلسے کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر طلحہ محمود کے حامیوں کے درمیان نعرہ بازی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا تھا، اور معاملہ ایک دوسرے پر حملے اور ہوائی فائرنگ تک جا پہنچا تھا۔ تاہم آج کے اجلاس میں فریقین نے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرتے ہوئے صلح کر لی۔

مختلف مکاتبِ فکر اور مقامی حلقوں نے اس مصالحت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چترال کی روایتی امن، بھائی چارے اور برداشت کی فضا آئندہ بھی قائم و دائم رہے گی۔

chitraltimes drosh meeting on pti and ppi clashes 3 chitraltimes drosh meeting on pti and ppi clashes 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
118060