Chitraltimes Banner

دروش میں متاثرینِ ارندو کے لیے ریلیف کیمپ فعال، افطار دسترخوان کا اہتمام

Posted on

دروش میں متاثرینِ ارندو کے لیے ریلیف کیمپ فعال، افطار دسترخوان کا اہتمام

دروش(نمائندہ چترال ٹائمز ) پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے ارندو کے خاندانوں کے لیے دروش کے آر پی ڈی سی (RPDC) میں ریلیف کیمپ فعال کر دیا گیا ہے۔ راؤ ہاشم عظیم، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی زیرِ نگرانی کیمپ میں انتظامات جاری ہیں۔ افسران اور فیلڈ اسٹاف موقع پر موجود رہ کر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

کیمپ میں رہائش، خوراک، طبی امداد، رجسٹریشن، سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات منظم انداز میں جاری ہیں تاکہ متاثرین کو محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے لیے افطار دسترخوان کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں افسران نے متاثرہ خاندانوں کے ہمراہ افطاری میں شرکت کی۔

دریں اثنا محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے مردانہ آئی ڈی پیز کیمپ برائے متاثرین ارندو میں سینکڑوں روزہ داروں کے لیے افطار دسترخوان سجایا گیا۔ فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد طلحہ محمود کی خصوصی ہدایات پر متاثرین کے لیے مختلف رفاہی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ متاثرین کو مؤثر اور بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت میسر آ سکے۔

chitraltimes aftar party for arandu displaced people in drosh 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
118369