The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دروش، اکمل بھٹو کو پارٹی کے لئے ایک بیش بہااور قیمتی سرمایہ ہے۔ممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان

Posted on

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے دروش سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما اکمل بھٹو نے کہا ہے کہ بھٹو ازم ہی اس ملک کے کروڑوں غریب عوام کی مسائل اور دکھوں کا مداوا ہے اور اس کے لئے وہ اپنی تن من دھن قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اور وہ پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ہفتے کے روز پی پی پی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے سلیم خان کا اپنے گھر آمد کے موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی کا ایک سچا اور پرانا جیالا ہونے کے ناطے وہ پارٹی سے اختلاف کو صرف متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے۔ اس موقع پر سلیم خان نے اکمل بھٹو کو پارٹی کے لئے ایک بیش بہااور قیمتی سرمایہ قرار دیا ۔ اس موقع پر تحصیل دروش کا مکمل کابینہ اور ضلعی قیادت بھی موجود تھی۔ سلیم خان نے اکمل بھٹو کوہار پہنایا ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
7892