The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 20 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند برقرار رہنے کی پیشگوئی،چترال لوئیر اور اپر سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان

آنے والے دنوں میں پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند برقرار رہنے کی پیشگوئی، چترال لوئیر اور اپر سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ 04 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان جو کہ 05 جنوری تک بلوچستان کے بعض علاقوں کو متاثر کرے گا۔ جس کے باعث 04 اور05 جنوری کے دوران چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

شدید دھند کے باعث دن کے درجہ حرارت 03 سے 05 ڈ گری سینٹی گر یڈ کم رہیں گے۔ شدید دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدیدسرد رہے گا۔ شدید دھند صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ شدید دھند کے باعث پروازیں، ریلوے اور ہائی ویز/موٹر ویز کے آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں ۔ شدید دھند کے باعث دوران سفر مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق۔ پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، ہری پور، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان سمیت میدانی علاقوں میں دھند اور سردی کی لہر برقرار رہنےکا امکان ہے اسی طرح  ۔سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیرچترال لوئیر اور اپر، دیر لوئیر اینڈ اپر سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے ۔اور ساتھ درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سنٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔ مراسلے کے مطابق دھند سے پروازں، ریلوےاور ہائی ویز/موٹر ویز کے آپریشنز میں خلل پڑ سکتا ہے۔

۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے مراسلے میں حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں مذید ہدایت کی گئی ہے کہ
۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔اور۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ -عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہپلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

weather fog prediction pdma alert

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83757