The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 20 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور،لوئر چترال، چارسدہ لوئر دیر میں کاروائیاں۔ ممنوعہ چائنا سالٹ کی بڑی کھیپ پکڑ کر ضبط، گودام بھی سیل

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور،لوئر چترال، چارسدہ لوئر دیر میں کاروائیاں۔
ممنوعہ چائنا سالٹ کی بڑی کھیپ پکڑ کر ضبط، گودام بھی سیل،سینکڑوں لیٹرز غیر معیاری اور مس لیبل سرکہ اور کیچپ تلف، جرمانے بھی عائد

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا خوردونوش اشیاء میں ملاوٹ کی بیخ کنی کے لیے صوبہ بھر میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور، چارسدہ،لوئر چترال میں کاروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ چائنا سالٹ اور غیر معیاری، مس لیبل سرکے اور کیچپ کی بڑی کھیپ برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لی۔ کارروائیوں کے بارے تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے خفیہ اطلاع ملنے پر پیپل منڈی میں ایک گودام پر اچانک چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران700 کلو گرام ممنوعہ چائنا سالٹ برآمد کرکے ضبط کر لیا اور گودام کو سربمہر کرکے مالکان کیخلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کیمطابق کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چارسدہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھی شیرپاؤ بازار میں کارخانے کا معائنہ کیا جس کے دوران 250 لیٹرز سے زائد غیر معیاری اور مس لیبل سرکہ اور کیچپ پکڑ کر موقع پر تلف اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔دوسری جانب لوئر چترال میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے انسپکشن کے دوران مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلر اور چائنہ سالٹ رکھنے پر ایک مصالحہ شاپ کو سیل کر کے فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی شفیع اللہ خان نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک خوردونوش اشیاء کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
83512