صوبائی وزیر میناخان نے خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کر دیا، سکالرشپ کیلیے درخواست کا طریقہ کار، قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی سکالرشپ لنکس بھی آن لائن دستیاب ہوں گی
صوبائی وزیر میناخان نے خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کر دیا، سکالرشپ کیلیے درخواست کا طریقہ کار، قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی سکالرشپ لنکس بھی آن لائن دستیاب ہوں گی
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و وائس چیئرمین بورڈ آف خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن میناخان آفریدی نے خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن نظام کی ڈیجیٹائزیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا صوبائی وزیر کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی بھی موجود تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر ظریف المعانی نے وائس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کو ڈیجیٹائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔منیجنگ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں سکالرشپ اور محکمہ کی آفیشل ویب سائٹ مکمل کی ہے۔ ادارے کی ڈیجیٹائزیشن کا باقی کام جاری ہے جسے بہت جلد مکمل کیا جائیگا۔سکالرشپ کی مینول نظام میں بہت مسائل تھے جنہیں دور کر دیا جائے گا اور اب ڈیجیٹائزیشن سے انسانی عمل دخل ختم ہوجائیگا۔
سکالرشپ کیلیے درخواست کا طریقہ کار، قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی سکالرشپ لنکس بھی آن لائن دستیاب ہوں گی۔ طلبہ وطالبات کو فاؤنڈیشن کی طرف سے ملنے والی سکالرشپ کی اپلائی سے لیکر منتخب ہونے تک تمام طریقہ کار میں شفافیت کو یقینی بنارہے ہیں۔ فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن سے سکالرشپ فنڈز کی تقسیم شفاف اور منصفانہ طریقے سے ہوگی۔خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن سے تمام ڈیٹا محفوظ ہوگا۔ طلباء و طالبات اور ملازمین کے شکایات کے ازالے اور انکی احساس محرومی کو ختم کرنے کیلیے آن لائن پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔
ڈیجیٹائزیشن کے پہلے مرحلے میں ادارے کی سرکاری ویب سائٹ کو متحرک اور فعال بنا دیا گیا ہے۔ نظام میں بہتری اور شفافیت لانے کیلیے کوشاں ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین و صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاونڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن سے تمام نظام میں شفافیت آجائیگی۔ ڈیجیٹائزیشن کے نظام سے سکالرشپ مستحق طلبہ میں تقسیم ہونگیں،محکمہ میں جہاں پر بھی بہتری کے حوالے سے اصلاحات ضروری ہیں وہ ہم کرینگے۔ سکالرشپ کا بنیادی مقصد ٹیلنٹڈ طلبہ کو آگے لاناہے۔صوبائی وزیر نے کے پی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ظریف المانی اوران کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت روز اول سے ایک ہی بات کر رہی ہے کہ حقدار کو اس کا حق ملنا چاہئے اور سفارش کا کلچر ختم اور انصاف کا بول بالا ہونا چاہئے اور جو بھی طالب علم مستحق ہو گا اس کو سکالر شپ ملے گی نہ کسی کی سفارش ہو اور نہ ہی کسی کی سفارش ماننی چاہئے۔ جو میرٹ ہو گا اس کو مجھ سمیت تمام ادارے اس صوبے میں پورا کریں گے۔