The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی محمداعظم خان نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا

Posted on

گورنرہاؤس پشاور میں نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی محمداعظم خان نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمداعظم خان سے بطور نگران وزیراعلی ان کے عہدے کا حلف لیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی محمداعظم خان نے گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کاحلف لے لیا۔ گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمداعظم خان سے بطور نگران وزیراعلی اُن کے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی، سابق گورنر اقبال ظفرجھگڑا، جمعیت علماء اسلام کے رہنما اکرم خان درانی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، غلام احمد بلور، وفاقی وزیربرائے مذہبی امورمفتی عبدالشکور، انجینئرامیرمقام، نگہت اورکزئی، اراکین قومی اسمبلی سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔ تقریب میں میئر پشاور حاجی زبیرعلی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹرشہزاد بنگش،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، کمشنرپشاور ریاض محسود سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے بھی شرکت کی۔ گورنرحاجی غلام علی نے نگران وزیراعلی محمداعظم خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات سابق وزیراعلی محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے متفقہ طور پر محمداعظم خان کانام نگران وزیراعلی کیلئے تحریری طور پر گورنرخیبرپختونخوا کو ارسال کیاتھاجس کے بعدگورنر حاجی غلام علی نے ہفتہ کے روزعلی الصبح محمداعظم خان کی بحیثیت نگران وزیراعلی تعیناتی پردستخط کردیے۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70676