خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور شدہ 86 پولیس افسران و اہلکاروں میں چیک تقسیم، مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے والے جوانوں میں کیش اور تعریفی اسناد تقسیم
خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور شدہ 86 پولیس افسران و اہلکاروں میں چیک تقسیم، مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے والے جوانوں میں کیش اور تعریفی اسناد تقسیم
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او آفس چترال میں ایک تقریب میں خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور شدہ 86 پولیس افسران و اہلکاروں میں 38 لاکھ 80 ہزار سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیئے گئے،
اس موقع پر ڈی پی او چترال لوئیر افتخار شاہ نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے خصوصی ہدایات کے مطابق پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے
انھوں نے کہا کہ یہ چیکس پولیس ویلفیئر فنڈ کے تحت فراہم کئے گئے ان چیکس میں میڈیکل اخراجات ،جہیز فنڈ اور پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لئے اسکالرشپ شامل ہیں. پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھا جارہا ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہو اور وہ زیادہ دلجمعی کیساتھ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرسکیں ۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختوتخوا ذوالفقارحمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے واضح کردہ احکامات کی روشنی میں جوانوں کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
چترال ٹاؤن اور دروش میں مختلف مقامات پر نقب زنی/ چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے والے جوانوں میں کیش اور تعریفی اسناد تقسیم ۔
اردلی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس جوانوں کے جائز عرض و معروض سن کر ان کے بروقت حل کے لئےاحکامات جاری کئے۔

