The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے پالیسی بورڈ نے مالی سال برائے 2023-24 کے لئے محاصل اور اخراجات جبکہ مالی سال 2022-23 کے نظر ثانی شدہ محصولات اور اخراجات کی منظوری دیدی

Posted on

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے پالیسی بورڈ نے مالی سال برائے 2023-24 کے لئے محاصل اور اخراجات جبکہ مالی سال 2022-23 کے نظر ثانی شدہ محصولات اور اخراجات کی منظوری دیدی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے پالیسی بورڈ نے اتھارٹی کے لئے مالی سال برائے 2023-24 کے لئے محاصل اور اخراجات جبکہ مالی سال 2022-23 کے نظر ثانی شدہ محصولات اور اخراجات کی منظوری دے دی ہے۔ کیپرا کے لئے رواں مالی سال کے لئے 42 ارب روپے محاصل اکھٹے کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہ منظوری جمعرات کے روز نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت پالیسی بورڈ کے دوسرے اجلاس میں دی گئی ہے۔ نگران صوبائی وزیر برائے خزانہ احمد رسول بنگش کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اکرام اللہ خان، سیکرٹری خزانہ عامر سلطان ترین، سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن سید فیاض علی شاہ، ڈائیریکٹر جنرل کیپرا عبیداللہ کاکا خیل اور دیگر بورڈ اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ پالیسی بورڈ اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز فورم کی منظوری کے لئے پیش کئے گئے جن میں سے چند ایک کی منظوری دی گئی ہے۔ کیپرا ملازمین کے کیپرا الاؤنس میں اضافے اور کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ دینے کی تجاویز پر غور و خوص کے بعد محکمہ خزانہ کو ان تجاویز کو باریک بینی سے دیکھ کر حتمی تجاویز بورڈ کی منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ پالیسی بورڈ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ اجلاس کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کیپرا حکام پر زور دیا کہ وہ صوبے کی آمدن بڑھانے کے لئے جانفشانی سے کام کریں اور اس سلسلے میں مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84046

الخدمت فاو نڈیشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ‘بنو قابل’ پروگرام کی افتتاحی تقریب، صوبے کے ایک ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مفت شارٹ کورسز کروائے جائیں گے

الخدمت فاو نڈیشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ‘بنو قابل’ پروگرام کی افتتاحی تقریب، صوبے کے ایک ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مفت شارٹ کورسز کروائے جائیں گے

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ” خوشحال خیبرپختونخوا” کے نام سے ایک پروگرام کا اجراءکیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں کریش کورسز کروائے جائیں گے اور ا نہیں روزگار کیلئے بیرون ممالک بھیجا جائے گاجس سے یہ نوجوان نہ صرف اپنے اور اپنے خاندانوں کیلئے باعزت روزگار کمائیں گے بلکہ ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں گے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کیلئے ہیومن ریسورس ایکسپورٹ اسٹریٹیجی تیار کی ہے جس پر عمل درآمد کیلئے ایک اعلی سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرکے اس اسٹریٹیجی پر پیشرفت یقینی بنارہی ہے۔ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کے علاوہ میڈیکل، ٹیکنکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبوں میں بین الاقوامی مارکیٹ کی ڈیمانڈکے مطابق کریش کورسز کروا کر سالانہ پانچ لاکھ نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ممالک بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز الخدمت فاو نڈیشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ‘بنو قابل’ پروگرام کے افتتاح کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بنو قابل پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں صوبے کے ایک ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مفت شارٹ کورسز کروائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے ہی خوشحال پختونخوا پروگرام کے تحت ٹریننگز کے پہلے مرحلے کا باضابطہ اجراءکر دیا ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو شارٹ کورسز کروائے جائیں گے۔ ہم نے اس مقصد کیلئے مختلف سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کے اشتراک کار کا ایک جامع نظام بھی وضع کیا ہے تاکہ پروگرام کے سو فیصد اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔ صوبے کے 1500 سرکاری سکولوں کو ٹریننگز کے لیے مختص کیا ہے جن میں ایوننگ کلاسز ہونگی۔افرادی قوت کو کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تربیت یافتہ افرادی قوت ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ ہمارے ملک میں افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں، ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں جبکہ دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں تربیت یافتہ افراد ی قوت کی بہت زیادہ مانگ ہے۔یہ ایک سنہرا موقع ہے اورہمیں اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ارشد حسین شاہ کا کہنا تھاکہ مخلو ق اللہ کا کنبہ ہے اور مخلوق کی خدمت اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے جس کا اجر اللہ تعالیٰ دُنیا اور آخرت دونوں میں دیں گے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنی مختصر مدت میں اس صوبے کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ہم لوگوں کی مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرسکیں۔ اگرچہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر جذبہ نیک ہو اور مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا ہو تو مختصر وقت میں بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کا نوجوانوں کو فنی تربیت دینے کا پروگرام صوبائی حکومت کے وژن کے عین مطابق ہے اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن کو درکار تمام تعاون فراہم کرے گی۔

chitraltimes caretaker cm kp irshad hussain launching it skills program under alkhidmat foundation address

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84040