The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوک میلہ اسلام آباد، خیبرپختونخوانے پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ جیت لیا 

لوک میلہ اسلام آباد، خیبرپختونخوانے پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز) فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے ایک مرتبہ بھر پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ جیت کر صوبہ کا نام فخر سے بلند کردیا۔ خیبرپختونخوا مسلسل چوتھی بار یہ ایوارڈ جیتنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔گزشتہ روز لوک میلہ میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر وقاص سلیم، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف،ڈائریکٹر لوک ورثہ انوار الحق، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ٹورازم اتھارٹی عمر خان، ڈائریکٹر کلچراجمل خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایونٹس صنم بشیر اور دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

لوک ورثہ شکرپڑیاں میں گزشتہ روزایک پُر وقار اور رنگارنگ تقریب انعامات کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔میلے میں تمام صوبوں، فنکاروں، گلوکاروں اور عمدہ پویلین کے انعقاد پر صوبوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ دیا گیا جو کہ مسلسل لوک میلے میں چوتھی بار ہے۔مہمان خصوصی نے تمام شرکاء میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ تقسیم انعامات کے دوران لوک ورثہ کی طرف سے متعدد نقد انعامات، ثقافت کے شعبے کے باشعور ماہرین پر مشتمل لوک ورثہ کی جانب سے تشکیل دی گی جیوری کی سفارشات پر مستند ہنر مند خواتین وحضرات، لوک فنکاروں اور موسیقاروں کوایوارڈزدیئے گئے۔

ڈی جی خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف نے بہترین پویلین کے ایوارڈ ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایوارڈ ان تمام ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا اور آج صوبے کا نام ایک مرتبہ پھر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی ہدایات پر صوبہ کی ثقافت و سیاحت کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں اور آج پاکستان کے سب سے بڑے ثقافتی میلے میں بہترین پویلین کے ایوارڈ سے نواز اگیا۔ تقریب کے دوران شاندار ثقافتی رقص، لوک موسیقاروں کی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔

chitraltimes kpcta won lok mella award 3 chitraltimes kpcta won lok mella award 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
115824