The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خصوصی پیکج کے تحت بجلی کافی یونٹ 20 سے 30 روپے تک کم کر دیا جائے گا، وزیر توانائی

Posted on

خصوصی پیکج کے تحت بجلی کافی یونٹ 20 سے 30 روپے تک کم کر دیا جائے گا، وزیر توانائی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، بجلی کے شعبے میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 8سے 10روپے فی یونٹ کمی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کریں۔ وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، آئی پی پیز مالکان کے ساتھ مشاورت سے بجلی کے معاہدوں پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور 5آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا عمل مکمل ہو گیا ہے، معاہدوں کو آنے والے دنوں میں عملی جامہ پہنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کو ازسرنو دیکھنے سے اور عوام کے تعاون سے 411ارب روپے کی بچت کی گئی ہے، آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں سے اربوں روپے کی بچت ہو گی۔وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز ہیٹ ویو کی مد میں بھی اربوں روپے کما چکے ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ پر ایک ایک شق پر غور کیا۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کے صارفین کے لیے خصوصی پیکج لے کر آ رہے ہیں، سردیوں میں خصوصی پیکج کے تحت بجلی کافی یونٹ 20 سے 30 روپے تک کم کر دیا جائے گا اور ہم سردیوں میں بجلی کے استعمال کا فروغ چاہتے ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کو ازسرنو دیکھنے میں تمام اداروں نے مل کر کام کیا، پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاملات میں آرمی چیف نے اہم کردار کیا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویڑن نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، حکومت کے مختلف اقدامات کا مقصد بجلی کے نرخ کم کرنا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے یونٹ کی خریدو فروخت کیلئے مستقبل میں ایک ادارہ قائم ہونے جا رہا ہے اور مستقبل میں بجلی کمپنیاں خود ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کرتی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا کامیابی سے مکمل ہونا روشنی کی نئی کرن ہے،اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پاور سیکٹر کو ترقی دیں گے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ کی دکانیں کھلیں گی، الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے اور الیکٹرک وہیکلز کے آنے سے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گا۔

فافن نے الیکشن ٹربیونلز پر تیسری رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن ٹربیونلز پر تیسری رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونلز نے 334 میں سے صرف 40 درخواستیں نمٹائیں، فافن نے کْل377 درخواستوں کی نشاندہی کی لیکن پنجاب کی 43 درخواستوں کی تفصیلات نہیں ملیں۔رپورٹ کے مطابق کمیشن نیحال میں پنجاب کے 8 ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن کیا تاہم ان الیکشن ٹربیونلز نے ابھی کام کرنا شروع نہیں کیا۔فافن رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹربیونلز نے 51 میں سے 28 درخواستیں نمٹا دیں، پنجاب کی 155 میں سے صرف 2 درخواستیں نمٹائی گئیں، خیبرپختونخوا ٹربیونلز نے 42 میں سے 4 درخواستیں نمٹائیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ ٹربیونلز نے 83 میں سے 6 درخواستیں نمٹائیں، اسلام آباد ٹربیونلز نے کوئی بھی درخواست نہیں نمٹائی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیادہ درخواستیں ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد ہوئیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
94283