The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 22 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وفاق اور چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری، وکلاء کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم،

Posted on

وفاق اور چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارتِ قانون نے وفاق اور چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023ء کے تحت قائم کی گئی ہیں۔وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔

وکلاء کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت نے وکلاء کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں، یہ اقدام ملک کی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو عدالتی اختیار تفویض کیا جاتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96738