The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

این آر سی، اضاخیل نوشہرہ سے 17 ہزار سے زیادہ گندم کے تھیلے (17  سو میٹرک ٹن گندم) اور 3309 خالی تھیلے غائب ہونے کا انکشاف، خزانے کو 19 کڑور 77 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

Posted on

این آر سی، اضاخیل نوشہرہ سے 17 ہزار سے زیادہ گندم کے تھیلے (17  سو میٹرک ٹن گندم) اور 3309 خالی تھیلے غائب ہونے کا انکشاف، خزانے کو 19 کڑور 77 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے این آر سی اضاخیل نوشہرہ گودام سے گندم کی خوردبرد کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی، ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج، این آر سی اضاخیل نوشہرہ سے 17 ہزار سے زیادہ گندم کے تھیلے (17 سو میٹرک ٹن گندم) اور 3309 خالی تھیلے غائب ہونے کا انکشاف، خزانے کو 19 کڑور 77 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے محکمہ خوراک کے این آر سی اضاخیل نوشہرہ گودام سے گندم کی بڑے پیمانے پر خوردبرد کے معاملے کی انکوائری مکمل کرلی ہے۔ تفصیلی انکوائری کے دوران 17 ہزار سے زائد گندم کے تھیلے (1 ہزار 7 سو میٹرک ٹن) اور 3309 خالی تھیلوں کے غائب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے سرکاری خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔ انکوائری میں مبینہ طور پر یہ بات واضح ہوئی ہے کہ سٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر این آر سی ارشد خان، طلاء محمد، عثمان عابد (اے ایف سی)، خالد (اے ایف سی)، فوڈ انسپکٹر عاطف خان اور فوڈ انسپکٹر قاضی جنید باچا کی غفلت اور ممکنہ ملی بھگت سے یہ خوردبرد عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سیقانونی کارروائی کے تحت اینٹی کرپشن پولیس اسٹیشن نوشہرہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ دو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

بلاول بھٹو پہلے اپنا قبلہ درست کرلیں پھر دوسروں پر تنقید کریں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بلاول زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری پہلے اپنا قبلہ درست کرلیں پھر دوسروں پر تنقید کریں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، جہاں کل ایک پوری ٹرین کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا۔کیا بلوچستان کے حالات کی ذمہ داری بھی علی امین گنڈا پور پر ڈالیں گے؟۔اس وقت سندھ کو کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، سندھ کے حکمران خود کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی روز کا معمول بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہا،

بلاول بھٹو وزیر خارجہ رہے ہیں انہوں نے پوری دنیا کا دورہ کیا، مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا، دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا پورا حصہ نہیں دیا جا رہا جس کے باعث وہاں کے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ بلاول زرداری کا جماعت وفاقی حکومت کا حصہ ہے مگر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نہ دہشت گردی کی مد میں خیبر پختونخوا کی مدد کررہا ہے اور نہ خیبر پختون خوا کے بقایا جات ادا کررہے ہیں۔ وفاق اگر واقعی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو اس حوالے سے سنجیدہ اٹھائیں اور دہشت گردی کے خاتمے میں خیبر پختوننخوا حکومت کا ساتھ دیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
100042