خاتون کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیا، مسلم لیگ ن کے پی کے اسمبلی کی اقلیتی نشست سے دستبردار، سیٹ جے یو آئی کو مل گئی
خاتون کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیا، مسلم لیگ ن کے پی کے اسمبلی کی اقلیتی نشست سے دستبردار، سیٹ جے یو آئی کو مل گئی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر پختون خوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیاہے، ایک اور سیٹ ملنے پر اے این پی کے اراکین کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس کیا گیا جو کہ الیکشن کمیشن میں ہوا، ٹاس کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے عمائدین موجود تھے، ٹاس جیتنے سے اے این پی کے اراکین کی تعداد چار ہو گئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اقلیتی نشست پر دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے جس سے اقلیتی نشست جے یو آئی ایف کو مل گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے پی کے اسمبلی کی اقلیتی نشست سے دستبردار، سیٹ جے یو آئی کو مل گئی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان مسلم لیگ ن نے کے پی کے اسمبلی کی اقلیتی نشست سے دستبرداری کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد اقلیت کی نشست جمیعت علماء اسلام کو دیدی گئی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی نشست کے حوالے سے الیکشن کمیشن آئے ہیں، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی ایک اقلیتی نشست پر ٹاس تھالیکن پارٹی کے بڑوں نے بات جیت کی اور فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ن اقلیت کی نشست سے دستبردار ہوگی، اقلیت کی نشست جے یو آئی کو دی گئی۔امیر مقام کا کہناتھا کہ سینٹ الیکشن میں الزامات لگ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مشاورت سے سینٹ کی سیٹیں ملے، چھ حکومت اور پانچ اپوزیشن کو ملے یہ بات جیت جاری ہے، ہم اپوزیشن کی طرف سے بات کررہے ہیں، حکومت کا موقف وہ خود دینگے، اگر مشاورت سے بات نہیں بنتی تو اپوزیشن پھر مل کر سینٹ الیکشن لڑے گی، ہم بڑے دل کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیگر پارٹیوں کو دو دو سیٹیں بھی ملے تو کوئی بات نہیں۔
