Chitral Times

حکومت کا عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کوتنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

Posted on

حکومت کا عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کوتنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی حکومت نے عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین کوتنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان اس حوالے سے مشاورت ہوئی جس میں سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ماہ اپریل کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔مشاورت میں ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کیلئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کوفوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73495