The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی پی او چترال لوئیر افتخار شاہ کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار

ڈی پی او چترال لوئیر افتخار شاہ کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کادورہ کرکے وہاں پر بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ادارے کے سربراہ اور اسٹاف کو بچوں کی دیکھ بھال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور لوئر چترال پولیس کی طرف سے ادارے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا, بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہیں اپنائیت کا احساس دلایا۔ اس موقع پر ادارے کے روح رواں مولانا عماد الدین اور شہزادہ مدثر الملک بھی موجود تھے جنھوں نے ادارے کے بارے میں ڈی پی او کو بریفنگ دی ۔ اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات سےبھی انھیں اگاہ کیا۔ ڈی پی او نے بچوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ،

ڈی۔پی۔او لوئر چترال بچوں سے کہا کہ وہ دل لگاکر پڑھائی کریں اور ایک کامیاب انسان بن کر اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے بچوں کے ہمراہ اکیڈمی کے صحن میں پودا بھی لگایا۔

chitraltimes dpo chitral lower iftikhar shah visit hamida education and boarding academy visit 4

chitraltimes dpo chitral lower iftikhar shah visit hamida education and boarding academy visit 6

chitraltimes dpo chitral lower iftikhar shah visit hamida education and boarding academy visit 5

chitraltimes dpo chitral lower iftikhar shah visit hamida education and boarding academy visit 3 chitraltimes dpo chitral lower iftikhar shah visit hamida education and boarding academy visit 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100803

حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین میں 12 ربیع الاول یوم ولادت خاتم النبیین ﷺ کے مناسبت سے نعت خوانی کا مقابلہ

Posted on

حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین میں 12 ربیع الاول یوم ولادت خاتم النبیین ﷺ کے مناسبت سے نعت خوانی کا مقابلہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے کہا ہے کہ سرور کائنات فخر موجودات حضورپاک ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی فلاح اور ظلمت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے نبی کریمﷺ کو پوری کائنات کیلئے رحمت بناکر بھیجا۔ پیغمبر اسلام خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت ہمارے لئے سعادت ہے، حضور پاک کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرہم مشکلات سے نجات پاسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین میں جمعہ کے روز 12 ربیع الاول یوم ولادت خاتم النبیین حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کی مناسبت سے مقابلہ نعت خوانی کے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہویے کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان ، شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان, اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر چترال محمد عاطف جالب اور دیگر مہمانان بھی شریک ہوئے۔

مقابلہ نعت خوانی میں چترال کے مختلف علاقوں سے نعت خوانوں نےپرجوش عقیدت سے حصہ لیا حدیہ عقیدت پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے نعت خوانی کے مقابلے میں پہلی, دوسری اور تیسری پوزیشین پر آنے والے نعت خوانوں میں کیش انعام اور ایورڈ تقسیم کئیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میرے آقاسرورکونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کا یوم ولادت ہے۔ آج کا دن تمام مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ خوشی اورمسرت کادن ہے۔ اللہ تعالیٰ نےحضرت محمد مصطفیﷺ کواس دنیامیں رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔

ہمیں اپنے آقا کی تعظیم کے ساتھ انکی تعلیمات کو بھی بغور دیکھنا اور سمجھنا ہے اور سمجھ کر اس پر زندگی گزارنے کی کوشش کرنی ہے، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہی آج کے دن کا سب سے بڑا فلسفہ ہے۔ ہمیں ادھر ادھر بھٹکنے کے بجائے اپنے نبی کریمﷺ کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا ہے۔
تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔نعتیہ مقابلے میں چترال یورنیورسٹی کے اسٹوڈنٹ احمد فیاض نے پہلی پوزیشن، آفاق احمد طلب علم شاہی مسجد چترال نے دوسری پوزیشن، عدنان یوسف مدرسہ تحفیظ القرآن دنین چترال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 3

chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 1

chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 2

chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 8 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 7 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 6 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 5 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 4 chitraltimes naat khawna competition hamida education academy 10

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79665

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر چترال کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر چترال کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کے ہمراہ پیرکے دن حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ادارے کے سربراہ اور سٹاف کو بچوں کی دیکھ بھال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اور ادارے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔ادارے کے روح رواں استاد عما د الدین اور انجینیر مدثرالملک نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی کے بارے میں مہمانوں کو بریفنگ دی۔ انھو ں نے بتایا کہ فلحال ادارے کے ساتھ پچاس سے زاید طلباء رہایش پذیر ہیں جن کی رہایش اور تعلیم ادارہ مختلف مخیر حضرات کی تعاون سے جاری رکھا ہوا ہے۔ جبکہ ماہانہ اخراجات ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ اور ساتھ ادارے کی دوسری منزل بھی زیر تعمیر ہے، جس کی تعمیر مکمل ہونے پر مذید طلبا کو داخلہ دیا جاسکے گا۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور ڈی پی او نے اکیڈمی کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا, بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہیں اپنائیت کا احساس دلایا۔بچوں کے ساتھ ملکر اکیڈمی کے احاطے میں پودے لگائیں۔بچوں نے دونوں افسران کو اپنے درمیان موجود پاکر خوشی کا اظہار کیا . افسران نے بچوں سے کہا کہ وہ دل لگاکر پڑھائی کریں اور مستقبل میں بڑا آفیسر بن کر اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں۔انھوں نے بچوں کے لیے انعامات اور تعاون کی یقین دہانی کرایی ۔

یادرہے کہ  حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو یتیم اور بے سہارہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ رہایش کی سہولیت بھی مہیا کررہاہے، جہاں چترال کے مختلف علاقوں سے پچاس سے زاید  بچے زیر کفالت ہیں۔ جنکی عمریں پانچ  سے پندرہ سال کے درمیان  ہے۔ان کو بہترین رہایش اور بنیادی ضروریات  کی پورا کرنے ساتھ   چترال کے بہترین تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔  ادارے کے زمہ داروں کا کہناہے کہ مخیر حضرات  کی تعاون سے زیر تعمیر بلڈنگ مکمل ہونے کی صورت میں وہ مذید بچوں کی کفالت کا ذمہ لے سکتے ہیں۔

Chitraltimes Dc and dpo chitral visit hamida boarding danin 7 1

Chitraltimes Dc and dpo chitral visit hamida boarding danin 4 Chitraltimes Dc and dpo chitral visit hamida boarding danin 3 Chitraltimes Dc and dpo chitral visit hamida boarding danin 2 Chitraltimes Dc and dpo chitral visit hamida boarding danin 8 Chitraltimes Dc and dpo chitral visit hamida boarding danin 5Chitraltimes Dc and dpo chitral visit hamida boarding danin 6a

Chitraltimes Dc and dpo chitral visit hamida boarding danin 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72785