The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869 عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا، اسحاق ڈار

Posted on

 قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869 عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تمام درخواست گزاروں کو حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ کوٹے سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال ریگولر اسکیم کے تحت حج کوٹہ 44190 تھا، اس سال حج کے لیے 72869 درخواستیں جمع ہوئیں ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869 عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔ اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ درخواست دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پر شکر گزار ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
73280