The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت حج پالیسی 2023ء کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

Posted on

وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت حج پالیسی 2023ء کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت حج پالیسی 2023ء سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد ہفتہ کو یہاں وزارت خزانہ میں ہوا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فنانس طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری فنانس اور وزارت خزانہ و وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو حج پالیسی 2023ء پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ رواں سال پاکستان سے کتنے عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی متوقع ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ رواں سال تقریباً ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے وفاقی وزیر خزانہ کو زرمبادلہ کے بعض مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا اور ان کی معاونت طلب کی۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ حج ایک مذہبی فریضہ ہے جو ہر صاحب حیثیت مسلمان کو ادا کرنا چاہئے اور ہم اللہ کے فضل و کرم سے اپنا کردار بخوبی ادا کریں گے۔ وزیر خزانہ نے حج کے مذہبی ایونٹ کو کامیاب بنانے اور عازمین حج کو ہر طرح کے مکمل تعاون کی فراہمی کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے وزیر خزانہ کے تعاون پر ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ملاقات

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور نے ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کے ٹویٹ کے مطابق اس موقع پر حج پالیسی 2023ء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران حج کو پرامن اور کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72149

حج پالیسی 2023، سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا،سرکاری حج سکیم کے اخراجات میں اضافہ کا امکان

حج پالیسی 2023، سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا، سرکاری حج سکیم کے اخراجات میں اضافہ کا امکان

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے،سعودی عرب نے65 سال سے زائد عمر کے افراد پر پابندی ختم کر دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان اور سعودی عرب سمیت عالمی اقتصادی صورتحال اور روپیہ کی گراوٹ کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سرکاری حج سکیم کے اخراجات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ کی توقع ہے۔ رواں سال وزارت مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔تمام حج درخواست گذاروں کیلئے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہو گا۔ اس کے علاوہ حج درخواست کیلئے کار آمد پاسپورٹ، 3 تصاویر، کرونا سرٹیفیکیٹ، اپنا اور وارث کا شناختی کارڈ لازم ہو گا۔ وزارت مذہبی امور نے ایئرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔حج درخواستوں کی وصولی کیلئے شیڈول بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے۔

حکومت نے توشہ خانہ کی معلومات مشتہر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق معلومات اور ڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں توشہ خانہ سے متعلق نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں نئی پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی۔نئی پالیسی کے مطابق تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔اجلاس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں، توانائی بچت سے متعلق میڈیا کمپین کی منظوری دی جائیگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, مضامینTagged
70824