Chitral Times

چترال سے امسال 76مردوخواتین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرینگے، حجاج کرام کے لئے تربیتی پروگرام کاانعقاد

چترال سے امسال 76مردوخواتین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرینگے، حجاج کرام کے لئے تربیتی پروگرام کاانعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال لوئیر اور اپر کے حجاج کرام جو اس سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں کی تربیت کے لئے وزارت مذہبی امور اسلام آباد کی طرف سے گورنمنٹ سینٹنل سکول چترال میں ایک تربیتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں اپر اور لوئیر چترال سے کل 76مردو خواتین حجاج کرام نے شرکت کی۔ پروگرام میں وزارت مذہبی امور کی طرف سے پاک رسول، محمد صدیق، منظور احمد ودیگر نے شرکت کی۔ ماسٹر ٹرینرحج شاہی خطیب چترال مولانا خلیق الزمان نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا اور کامیاب حجاج کرام کو مبارکباددی۔ اورحج کے جملہ مسائل کے حوالے سے حجاج کرام اگاہ کیا۔
شاہی خطیب نے کہاکہ جتنے بھی حجاج یہاں سے جارہے ہیں وہ صرف حاجی ہی نہیں بلکہ سب پاکستان کے سفیر بھی ہیں، لہذا انتہائی نظم وضبط کے ساتھ اپنے مناسک حج کو مکمل کریں، جس سے نہ صرف اپکی حج قبول ہوگی بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن ہوگا۔ حج کے موقع پر سعودی عملہ سے تعاون کریں اور وزارت مذہبی امورپاکستان کے ہدایت پر بھی مکمل عمل کریں، اس موقع پر پروجیکٹر کے زریعے سے حجاج کرام کو باقاعدہ تربیت دی گئی۔ یہ پروگرام دوسرا اوراخری تربیتی پروگرام تھا۔

chitraltimes hajj training chitral lower and upper 1

chitraltimes hajj training chitral lower and upper 2 chitraltimes hajj training chitral lower and upper 3 chitraltimes hajj training chitral lower and upper 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87806