The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام، جنگلی حیات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کیا گیا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام، جنگلی حیات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کیا گیا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے جس کے تحت بلین ٹری سونامی کے بعد وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں جنگلی حیات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کیا گیا ہے جسکے بعد خیبر پختونخوا جنگلی حیات کی بحالی متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔منصوبے کے تحت کوہاٹ کے جنگلات میں مختلف قسم کے ہرن چھوڑ دئے گئے ہیں۔ جس کی ڈرون ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،مقامی عوام اور وائلڈ لائف اہلکار مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے ثمرات، اب جنگلی حیات کی واپسی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں،یہ منصوبہ دیگر جنگلی حیات کی بحالی کا راستہ ہموار کرے گا،جنگلی حیات کی بحالی ماحولیاتی توازن کے لیے سنگ میل ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق 2014 میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا جسکے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں۔ جنگلات کی بحالی اور فروغ کے بعد اب وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے ایک اور وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جنگلی حیات کی بحالی اور واپسی کا منصوبہ متعارف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے انقلابی اقدام کا مقصد ایکو سسٹم بحال کرنا ہے جو پچھلے کئی سالوں میں بری طرح متاثر ہوا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
114026