جنگلات، جنگلی حیات، کالاش ثقافت اور علاقے کی سیاحت کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ آتھارٹی کی تعاون سے آرٹ ورکشاپ کا انعقاد
جنگلات، جنگلی حیات، کالاش ثقافت اور علاقے کی سیاحت کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ آتھارٹی کی تعاون سے آرٹ ورکشاپ کا انعقاد
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال گول نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈویژن اور چترال گول کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن نے کالاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بمبوریت میں ایک آرٹ ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں مقامی نوجوان فنکاروں کے ساتھ کالاش بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اس ورکشاپ کا مقصد مقامی جنگلات اور جنگلی حیات، کالاش ثقافت اور علاقے کی سیاحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا، تاکہ نوجوان فنکار اپنے فن کے ذریعے ان موضوعات کو نمایاں کر سکیں۔
تقریب کا آغاز ڈویژنل فارسٹ آفیسر رضوان اللہ یوسفزئی، چیئرمین سلیم الدین اور ڈی جی منہاس الدین کے خیرمقدمی کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر بورڈ ممبر خورشید، صدر وی سی سی رمبور شیر تاج اور رحمت زار بھی موجود تھے۔
ورکشاپ میں فنکاروں نے خوب محنت اور دلچسپی کے ساتھ اپنے فن پارے تیار کیے، جبکہ بچوں نے پنسل ڈرائنگز بنا کر پروگرام کو مزید خوبصورت بنایا۔
اختتام پر تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے، جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لوئر عبدالسلام نے اپنے ہاتھوں سے پیش کیے۔
یہ ورکشاپ نہ صرف مقامی فنکاروں کے لیے ایک اہم موقع تھی بلکہ چترال کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور سیاحت کے امکانات کو اجاگر کرنے کی ایک مؤثر کوشش بھی ثابت ہوئی۔


