Chitral Times

جمعیت علمائے اسلام لویر چترال نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سابق ضلعی نائب ناظم سمیت چار افراد کی بنیادی رکنیت ختم کریدی

Posted on

جمعیت علمائے اسلام لویر چترال نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سابق ضلعی نائب ناظم سمیت چار افراد کی بنیادی رکنیت ختم کریدی

چترال (ظہیر الدین سے) جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے امیر مولانا عبد الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں دروش تحصیل میں جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کی پاداش میں سابق نائب ضلع ناظم مولانا عبد الشکور سمیت چار رہنماؤں کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کردی ہے۔ راقم کے ساتھ دستیاب امیر ضلع کی دستخط اور مہر کے ساتھ مولانا عبد الشکور، مولانا امین، قاری فضل حق اور حاجی شیر محمد کے نام جاری شدہ چار الگ الگ حکمناموں میں کہا گیا ہے کہ صوبائی نظم کے فیصلے کی روشنی میں ضلعی جمعیت نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد طے کرلی تھی جسے نہ مان کر پارٹی سے بغاوت کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں پارٹی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگئ۔ حکمنامے میں مخاطب رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ آئندہ کے لئے پارٹی کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ پارٹی کے نام اور پرچم کو استعمال کرسکتے ہیں۔

juif abdul shakoor suspended 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59040

جمعیت علمائے اسلام چترال نے تین رہنماؤں کے نام تحصیل مئر کے لئے صوبائی نظم کو بھیج دیا

جمعیت علمائے اسلام چترال نے تین رہنماؤں کے نام تحصیل مئر کے لئے صوبائی نظم کو بھیج دیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام چترال نے تین رہنماؤں نصرت الہی، مولانا عبد السمیع آزاد اور مولانا قاضی نسیم کا نام تحصیل مئر چترال کی ٹکٹ کے لئے صوبائی نظم کے پاس بھیج دیا ہے۔ پارٹی کی اندرونی اور باوثوق ذرائع نے بتایا کہ امیر ضلع مولانا عبد الرحمن اور جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن کے ناموں کو بھی اعزازی طور پر بھیج دیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اعزازی نام بھی زیر غور آسکتے ہیں اگر پہلے تین ناموں پر اتفاق رائے طے نہیں پاسکا۔ دریں اثناء پارٹ ذرائع نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے گرم چشمہ سے شہزادہ امان الرحمن کو نامزد کرنے پر اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے نصرت الٰہی زیادہ فیورٹ ہوسکتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58108