The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

امیر جماعت کا شاندار استقبال کرنے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے پر اہل علاقہ کا شکریہ۔ مولانا جمشید احمد امیر جماعت اسلامی چترال لوئیر

امیر جماعت کا شاندار استقبال کرنے اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے پر اہل علاقہ کا شکریہ۔ مولانا جمشید احمد امیر جماعت اسلامی چترال لوئیر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے بدھ کے روز پولو گراونڈ چترال میں جماعت اسلامی کی جلسہ عام کو کامیاب بنانے ا ورامیر جماعت کا شاندار استقبال کرنے پر چترال کی سول سوسائٹی، مختلف سیاسی جماعتوں، ضلعی انتظامیہ اور چترال پولیس کا شکریہ اداکیا ہے۔ جمعرات کے روز یہاں سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال میں سیاسی فضا ہمیشہ سے دوستانہ رہا ہے جہاں کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کو سب نے مل کر خوش آمدید کہا ہے اور یہ روایت حافظ نعیم صاحب کی چترال آمد پر بھی برقرار رہا۔ انہوں نے کہاکہ مقبول عوامی ایجنڈے کے ساتھ چترال آنے والے حافظ نعیم صاحب کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے پر تمام حضرات کا مشکور وممنوں ہے اور جماعت اسلامی سے تعلق نہ ہونے کے باجود جلسہ گاہ میں ان کی آمد سے جلسے کی رونق بڑہادی جبکہ اس سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ چترال کے عوام سیاسی طور پر باشعور ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93929