The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی چترال کی طرف سے عوامی تحریک کا اعلان

جماعت اسلامی چترال کی طرف سے عوامی تحریک کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پیر کے روزجماعت اسلامی کے دفتر میں امیر ضلع مولانا جمشید احمد کی زیر صدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ناظم حاجی مغفرت شاہ، جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین، نائب امراء خان حیات اللہ خان، مولانا گلاب الدین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد شجاع الحق بیگ اور تحصیل امیر قاضی سلامت اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی بلز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا جائزہ لیتے ہوئے اہالیانِ چترال کا شکریہ ادا کیا گیا۔ مسائل میں گرے پسماندہ ضلع کے چیدہ مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے بھر پور عوامی تحریک کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت چترال کے طول و عرص میں مظاہروں اور ہڑتالوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس تحریک کے بنیادی مطالبات میں چترال کو گلگت کے ریٹ پر گندم دیا جائے۔ چترال کو سستی بجلی دی جائے۔چترال میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شروع کئے جائے۔ چترال میں بڑھتی ہوئی فحاشی کو روکا جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78746