The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی چترال کا قافلہ منصورہ میں تربیتی پرگرام میں شرکت کیلئے روانہ

جماعت اسلامی چترال کا قافلہ منصورہ میں تربیتی پرگرام میں شرکت کیلئے روانہ

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) جماعت اسلامی چترال کا منصورہ تربیتی پروگرام کے لئے قافلہ امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد و قیم جماعت اسلامی چترال لوئیر برادرم وجہیہ الدین کی قیادت میں لاہور روانہ ہوا ۔ قافلے میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد شامل ہیں ۔ قافلہ لاہور ( منصورہ ) میں دس روز تک قائدین جماعت ، علماء سے درس قران ، دینی اور سیاسی ذمہ داریوں سے متعلق لیکچرز اور خطابات سنیں گے ۔ اورتربیت حاصل کریں گے ۔ جماعت اسلامی کا یہ تربیتی پروگرام ہر سال منصورہ میں منعقد کیا جاتا ہے ۔ جس میں چترال سے بڑی تعداد میں جماعت کے اراکین ، متعلقین شامل ہوتےہیں ۔ امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد اور قیم جماعت اسلامی نے لاہور روانگی کےموقع پر میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حالیہ تربیتی پروگرام میں تقریبا 200 سے زیادہ افراد چترال سے منصورہ روانگی کیلئے تیار ہیں ۔

chitraltimes ji delegation on the way to mansora

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70328