جماعت اسلامی چترال لوئر کی ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں دو سالہ منصوبہ عمل کی منظوری دیدی گئی
جماعت اسلامی چترال لوئر کی ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں دو سالہ منصوبہ عمل کی منظوری دیدی گئی
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی چترال لوئر کی ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دو سالہ منصوبہ عمل کی منظوری دیدی گئی۔ امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال منصوبہ عمل کی روشنی میں تنظیمی، دعوتی اور سیاسی امور میں مقررہ اہداف کی حصولی کے لیے جدوجہد تیز کر دی جائے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف عنوانات سے مہمات چلائی جائیں گی۔
اجلاس میں 18 مئی کو چکدرہ میں منعقد ہونے والے “اس۔ رائیل بھارت مردہ باد مارچ” میں بھر پور شرکت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے اراکین نے اتفاق رائے سے یہ بھی طے کیا کہ 17 مئی کو ضلعی سطح پر جماعت اسلامی کے ارکان کا اجتماع منعقد ہوگا، جس کے اختتام پر پریس کانفرنس کے ذریعے “روڈ تحریک” کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ تحریک ان شاء اللہ چترال کے اندر سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منظور شدہ مگر تعطل کے شکار منصوبوں پر کام کے آغاز تک جاری رہے گی۔
