The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کل چترال پولو گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے،  تیاریاں مکمل 

Posted on

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کل چترال پولو گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے،  تیاریاں مکمل

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن 2اکتوبر کو چترال کے پولو گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جوکہ امارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورہ چترال ہے۔ جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے اپنی سیاسی پاؤر شو کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلی ہے جوکہ پولوگراونڈ میں جلسہ عام کی صورت میں ہورہی ہے۔ اگرچہ پولوگراونڈ کے وسیع وعریض میدان کو بھرنا ہر سیاسی جماعت کے لئے ایک چیلنج رہا ہے لیکن جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اس بارے میں بہت ہی پراعتماد دیکھائی دے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اس میدان میں متعدد مرکزی امراء کے لئے کامیاب جلسہ منعقد کیا ہے اور اس بار بھی وہ اس بارے میں پرامید ہیں جبکہ حافظ نعیم الرحمن کی مقبول عوامی ایجنڈے کی وجہ سے لوگ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اس جلسے میں شرکت کریں گے۔ پارٹی کے سینکڑوں کارکن جلسہ گاہ کی کرسیاں لگانے اور تزئیں وارائش میں مصروف ہیں۔

chitraltimes ji amir pakistan hafiz naeem ur rehman chitral visit arrangement pologround

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
93861