The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کا ہفتہ یکجہتی غ۔زہ منانے کی شیڈول کا اعلان

Posted on

جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کا ہفتہ یکجہتی غ۔زہ منانے کی شیڈول کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی ضلع لویر چترال نے ہفتہ یکجہتی غ۔زہ منانے کی شیڈول کا اعلان کردیا جس میں ضلع کے طول وغرض میں بسنے والے تمام مسلمان بہن بھائیوں اور بزرگوں تک فل ۔س 3 کے نہتے مسلمانوں کے خلاف شرمناک اس ۔ رائلی بربریت کی شرمناک داستان پہنچایا جائے گا۔

اتوار کے روز چترال پریس کلب میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں شجاع الحق بیگ، قاری فدا محمد، پروفیسر حسام الدین، انجینئرفصیح الدین، افتخار الدین ، عرفان عزیز اور عمار بن اسد کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لویر چترال وجیہ الدین نے کہاکہ امیر جماعت حافظ نعیم کی ہدایت کے مطابق اس خصوصی مہم کے لئے مختلف پروگرامات ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں جلسے، جلوس، یوتھ کنونشن، مزاحمتی شاعری پر مبنی مشاعرہ، علماء کنونشن، طلبہ ریلی اور کنونشن، اگلے جمعہ کے روز ضلعے کے 30قصبات میں بیک وقت جلسوں کا اہتمام، بار ایسوسی ایشن کے ساتھ نشست، چترال شہر میں گرینڈ مارچ اور ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں ملین مارچ کے لئے تیاری شامل
ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران تاجر برادری کے لئے خصوصی پروگرام ہوں گے جس میں انہیں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کے ذریعے اس ۔ راہیلیوں کو مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور عوام پر بھی یہ اس حقیقت کو اشکار کیا جائے گاکہ ان مصنوعات کو چھوڑ کر ہم دشمن کی معیشت پرکتنی مہلک ضرب لگاسکتے ہیں۔

وجیہہ الدین نے کہاکہ 25مارچ کو جنگ بندی ختم کرکے اس ۔ راہیل نے اب تک 1563اور مجموعی طور پر 60ہزار فل۔س تینیوں کو شہید کیا ہے جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں لیکن عالمی برادری بالعموم اور مسلم امہ بالخصوص مجرمانہ خاموشی کا مرتکب ہے اور ان حالات میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی دلوں کی آواز جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بڑے پیمانے پر بیداری ملت کا سلسلہ شروع کیا ہے اور 20اپریل کو اسلام آباد میں ایک تاریخی ملین مارچ ہوگا جس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گاکہ پاکستان کے عوام اپنے فل۔ س تینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے ملک کے حکمران طبقہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ فل۔ س 3 پر جراتمندانہ پالیسی اپنانے کی ہمت ان میں نہیں ہے جوکہ امریکہ کے غلام ہیں۔

چترال کے 30قصبات میں انہوں نے عشریت، ارندو، دروش، جنجریت، کسیو، شیشی کوہ، بروز، ایون، بریر، چمرکن، ژوغور، دنین، سنگور، کوغوزی، برنس، مروئے، کالکٹک، پرئیت، گرم چشمہ، چترال شہر کا نام لیا جہاں جمعہ کے روز جلسے ہوں گے۔

chitraltimes jamat islami press confrence 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101174