The Voice of Chitral since 2004
Monday, 25 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جعفر الدین کا اعزاز, یونیورسٹی آف ملایا سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

Posted on

جعفر الدین کا اعزاز, یونیورسٹی آف ملایا سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) جعفر الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن نے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔ ڈاکٹر جعفر نے یونیورسٹی آف ملایا سے اپنی ڈگری مکمل کی اور ان کے مقالے کا موضوع “Ecology and Conservation of Snow Leopard in the Pamir Mountain Range, Pakistan” تھا۔
ڈاکر جعفر چترال سے پہلا طالب علم ہے جنھوں نے اس فیلڈ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔
ڈاکٹر جعفر الدین کا تعلق چترال سے ہے اور وہ گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ منسلک ہیں۔ اور معدومیت کا شکار برفانی چیتے کی تحفظ کیلئے چترال اور شمالی علاقہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70038