اپرچترال : جشن کاغ لشٹ اپریل کے پہلے ہفتے میں منانے کےلئے تیاریاں شروع
اپرچترال : جشن کاغ لشٹ اپریل کے پہلے ہفتے میں منانے کےلئے تیاریاں شروع
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دریائے یارخون اور دریائے تورکہو موڑکہو کے سنگھم میں واقع 11کلومیٹر طویل اور دو کلومیٹر عریض سطح بے آب وگیا ہ بیابان کاغلشٹ میں اس سال اپریل کے پہلے ہفتے میں جنگل میں منگل کا سماں ہوگا جہاں جشن کاغ لشٹ انتہائی جوش وخروش سے مناکر رنگینیاں بکھیرنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ جشن کا غ لشٹ کمیٹی کے چیئرمین کے زیر صدارت بونی میں منعقد ہ اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیاکہ کئی صدیوں سے منائی جانے والی اس جشن میں کھیلوں اور دوسرے سرگرمیوں کے ذریعے کھو تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے اوراسے جشن شندور کا ہم پلہ بناکر ملک بھر سے سیاحوں کے لئے یہاں کشش پیدا کیا جائے گا۔ جشن کا آعاز عیدالفطر کے فوری بعد ہوگا جس میں پولو کے ساتھ ساتھ تمام کھیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سال موسم سرما کے دوران بارش اور برفباری ذیادہ ہونے کی وجہ سے کاغ لشٹ کا سطح مرتفع انتہائی دلفریب اور حسین منظر پیش کررہا ہے۔

File Photo