The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 16 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جشنِ کاغلشٹ کے موقع پر انجمن ترقی کھوار کی زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد 

Posted on

جشنِ کاغلشٹ کے موقع پر انجمن ترقی کھوار کی زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جشن کاغلشٹ کی تقریبات کو مزید رنگا رنگ بنانے اور کھوار زبان و ادب کو اجاگر کرنے کے لیے گزشتہ دن کاغلشٹ کے سبزہ زار میں ایک پُروقار محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ادبی تقریب کا اہتمام انجمن ترقی کھوار بونی نے، جشنِ کاغلشٹ ضلعی کمیٹی اور ٹورازم ڈویلپمنٹ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا تھا۔ مشاعرے میں اپر چترال کے نامور شعرا کے ساتھ ساتھ لوئر چترال سے بھی متعدد سینئر اور ممتاز کھوار شعرا شریک ہوئے، جنہوں نے اپنی خوبصورت شاعری سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کی صدارت کھوار ادب کے بزرگ شاعر افضل اللہ افضل نے کی، جب کہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معروف سیاسی، سماجی، و ادبی شخصیت چیئرمین محمد ارشاد نے شرکت کی۔ اسٹیج پر اعزازی مہمانوں میں انجمن ترقی کھوار اپر چترال کے سرپرست سلطان امیر سلطان، صدر شاہنواز شمشیر، معروف شعرا فضل الرحمن شاہد، شیر علی خان درانی، سلطان علی سلطان، مظہر الدین مظہر، رحمت علی گداز، زوالفقار علی ذلفی، اور اپر چترال پریس کلب کے صدر محمد علی مجاہد موجود تھے۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر شاعر علاءالدین عرفی نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں سینئر شاعر زاکر محمد زخمی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں کہا کہ “چترال کی دو اضلاع میں تقسیم کے باوجود کھوار زبان و ادب ہمیں ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔” انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ثقافتی اداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ادب کے اس رنگ کو جشنِ کاغلشٹ کا حصہ بنایا۔

محفل میں شریک شعرا میں علاءالدین عرفی، زار ولی شاہ زندگی، نذیر سائل، جہانگیر ولی جانی، بہادر علی علوی، علی نگاہ جان نگاہ، لغل زمان لغل، علی حضور فقیر، سردار ولی کاش، حفیظ اللہ امین، شہزاد احمد شہزاد، محمد اسلم شیروانی، ہزار محمد ساجد، مظہر الدین مظہر، شاہ نواز شمشیر، سلطان علی سلطان، فضل الرحمن شاہد، زاکر محمد زخمی، اور فضل اللہ افضل شامل تھے، جنہوں نے کھوار زبان میں اپنے کلام سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور داد سمیٹی۔ محفل میں اہلِ قلم، ادب دوست، طلبا، اساتذہ، مقامی عمائدین، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو اس بات کی غمازی **کرتی ہے کہ چترالی عوام آج بھی اپنی زبان و ثقافت سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔

اختتامی خطاب میں مہمانِ خصوصی اور صدرِ محفل نے اس پروگرام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں جشنِ کاغلشٹ کے موقع پر کھوار زبان و ادب کو مزید وسعت دی جائے گی۔ آخر میں انجمن ترقی کھوار بونی کے صدر شاہنواز شمشیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور یوں یہ خوبصورت مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 1

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 25

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 12

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101719

جشن کاغلشٹ اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، ڈپٹی کمشنراپر چترال نے انعمات تقسیم کی، مقامی اور ملکی سیاحوں کی کثیرتعداد میں شرکت، غیرملکی سیاح بھی جشن سے محظوظ ہوئے 

Posted on

جشن کاغلشٹ اپنی تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، ڈپٹی کمشنراپر چترال نے انعمات تقسیم کی، مقامی اور ملکی سیاحوں کی کثیرتعداد میں شرکت، غیرملکی سیاح بھی جشن سے محظوظ ہوئے

اپر چترال (جمشید احمد )دریائے مستوج اور تورکہوموڑکہو کے سنگم میں واقع وسیع وغریض سبزہ زار  کاغلشٹ میں جاری کاغلشٹ کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور کلچر اینڈ ٹوررزم اتھارٹی کے زیر اہتمام اپر چترال کا مشہور روایتی اور ثقافتی میلہ جشن کاغلشٹ 2025 کے فائینل کے مختلف کھیلوں کے مقابلے اختتام پزہر ہوئے جن میں فٹبال ولی بال کرکٹ لوکل ہاکی میراتھن بیٹمنٹن کے مقابلے اختتام پزیر ہوئے فٹبال کو ہیڈکواٹر جغور لوئیر ولی بال کو حاکیم برادر کوراغ میراتھں ریس کو رحمت حکم موڑکھو بیٹمنٹن کو اسرار اور ساتھی کرکٹ کو شوگرام کرکٹ کلب ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد اخری اوور میں دوچھکے اور ایک چوکا دیکر فائینل کا ٹائیٹل اپنے نام کر لی اخری دن کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل تھے دیگر شرکا میں اے ڈی سی اپر چترال اے ڈی سی فینانس اسسٹنٹ کمشنر مستوج، اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو ایس پی انوسٹیگیشن اپر چترال ایس ڈی پی او مستوج ٹی ایم او موڑکھو معتبرات علاقہ شائیقین کھیل موجود تھے۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے جشن کاغلشٹ کمیٹی کے جنرل سکرٹری محمد حبیب خان نے مہمانوں شائیقین اور کھیلاڑیون کا شکریہ ادا کیا اور جشن کی مقاصد بیاں کی جشن کی انعقاد میں چیرمین جشن کاغلشٹ کمیٹی شہزاد ہ سکندرالمک کی کوششوں کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خلیل کی تعاون اور جشن کاغلشٹ کمیٹی کے ساتھ دلی محبت کو خراج تحسیں پیش کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ تمام لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراھاں ٹی ایم اے رسیکیو 1122 اہر چترال پولیس اپر چترال اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

وائیس چیر مین جشن کاغلشٹ کمیٹی پرویز لال نے کہا کہ جشن کاغلشٹ صرف ایک میلہ نہیں بلکہ ہماری ثقافت، روایات اور عوامی اتحاد کا عملی مظہر ہے، جیسے آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت ڈپٹی اسپیکر ٹورزیم کی تعاوں کا شکریہ ادا کیا ساتھ ساتھ جشن کاغلشٹ میڈیا کے کواڈینٹر جمشیداحمد اور ان کے ٹیم کو جشن کاغلشٹ کی رنگینیوں کو دنیا کو دیکھانے میں ان کی کوشیشوں کی تعریف کی۔ اخر مین انعامات تقسیم کی گئی

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے خطاب کیا ایک شاندار کامیاب جشن کی انعقاد پر جشن کاغلشٹ کمیٹی کو مبارک باد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب ملکر اپر چترال میں سیاحت کو فروع دینا چائیے اور نوجوانوں کے لیے اس جیسے مواقع فراہم کرکے ان کی ٹیلنٹ میں مزید اضافہ کرنی چائیے ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمں خلیل نے کہا کہ یہ جشن ایک شاندار جشن تھا جسمیں شرکت کرنے کے لیے ہزاروں لوگ ملکی اور غیر ملکی سیاح اور ڈاون ڈسٹرکٹ کے کھیلاڑیون نے حصہ لیا اور یہاں کے لوگوں نے ان کی بھر پور مہمانوازی کی ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت ٹوررزیم ڈیپارٹمنٹ کی تعاوں کا شکریہ ادا کیا میڈیا الیکٹرانک پرنٹ میڈیا اورسوشل میڈیا کی کوریج کو بے حد سراہا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔

اخر مین ونر میں انعامات اور ٹرافیان تقسیم کی گئ تقریب کی نظامت کی فرائیض معروف پولو کمںٹریٹر حسین زرین اور سماجی شخصیت محمد علی نے انجام دی ہزاروں شائقین ایک انداز ے کے مطابق تیس ہزار سے زائد شائقیں اس جشن سے لطف اندوز ھوئے

کاغلشٹ کے ایک کونے میں جشن قاقلشٹ مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جسمیں ڈاون ڈسٹرکٹ سے بھی شرکت کی

پولو کے مقابلے جاری ہیں 27 اپریل تک پولوکا فائینل کھیلے جائے گا۔۔

دریں اثنا جشن قاقلشٹ کمیٹی کے زہر انتظام قاقلشٹ سبزہزار میں محفل مشاعرہ زہر اہتمام انجمن ترقی کھوار بونی منعقد ہوا محفل کی صدارت کھوار زبان شاعر ادیب افضل اللہ افضل نے کی جبکہ مہمان خصوصی نوجوان سوشل ورکر وی سی ون چیرمین محمد ارشاد تھے اس کے ساتھ اعزازی مہمان کی حثیت سے کھوار زبان شاعر ادیب فضل الرحمن شاہد تشریف فرما تھے دوسرے مہمانوں میں شیرعلی درانی۔پرنس سلطان الملک۔شاہ نواز شمشیر۔سلطان امیر۔ شیر افضل ٹی ایم او موڑکھو شفیق ودیگر موجود تھے شعرائے کرام نے اپنے کلام پیش کی جس سے شرکا محفل لطف اندوز ہوئے۔

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 2

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 3

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 5

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 6

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 7

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 8

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 9

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 10

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 11

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 12

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 13

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 14

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 15

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 16

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 17

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 18

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 19

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 20

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 21

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 23

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 24

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 25

chitraltimes kaghlasht festival concludes upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
101658

جشن کاغلشٹ کے میچز اخری مراحل میں داخل، فٹبال،پولو کے میچزآج کھیلے گئے،  ولی بال،  لوکل ہاکی اور کرکٹ کے فائینل کل کھیلے جائیں گے،  

Posted on

جشن کاغلشٹ کے میچز اخری مراحل میں داخل، فٹبال،پولو کے میچزآج کھیلے گئے،  ولی بال،  لوکل ہاکی اور کرکٹ کے فائینل کل کھیلے جائیں گے،  

اپر چترال (جمشیداحمد)کاغلشٹ فسٹول اپنے رنگینوں اور کھیلوں کے سنسی خیز مقابلوں کے ساتھ جاری ہے اج فٹبال کرکٹ ولی بال کے سیمی فائینل مقابلے کھیلے گئے فٹبال لائی گیر ایف چرون کو ہراکر جغور ایف سی پشاور کو ہراکر فائینل میں پہنچے ۔ولی بال کا فائینل حکیم برادر کوراغ اور ہیڈکواٹر چترال کےدرمیان کھیلا جائے گا.اورکرکٹ کے فائینل میچ بھی کل ہوگا۔ اسطرح لوکل ہاکی کے سیمی فائینل میچیز ایم سی سی کوشٹ بمقابلہ عمران بونی کوشٹ اے بمقابلہ پرواک کھیلے جائیں گے۔

اج پولو کے مقابلے بھی ہوئے پولو کے چار میچ ہوئے کوشٹ نے لاسپور کو ہیڈکواٹر بونی ریشن اے کو تریچمیر پولو کلب موڑکھو کو مستوج کوشٹ بی کو شکست دی پہلے پولو میچ کے مہمان حصوصی راجہ فصل خالق دوسرے میچ کے سنیر سول جج بونی تیسرے میچ کے تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشیدالدیں اور جوتھے اخری پولو میچ وائیس چیر مین جے کیو سی پرویز لال تھے اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال, اسسٹنٹ کمشنر مستوج بھی موجود تھے ۔ اسطرح فٹبال بال، ولی بال، لوکل ہاکی اورکرکٹ کے فائینل میچیز کھیلے جائیں گے

اس کے علاوہ ثقافتی روایتی شو اور محفل مشاعرہ بھی کل ھونگے اس کے علاوہ صفائی مہم واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں انتظامیہ کے افسران اے ڈی سی اپر چترال اسسٹنث کمشنر ہیڈکواٹر تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو چیپس چیرمین جعفردوست جنرل سکرٹری جشن کمیٹی دیگر نے صفائی واک میں شرکت کی ۔اج قاقلشٹ کا موسم انہتائی گرم خوشگوار تھا شائیقین دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 1

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 13

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 10

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 8

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 7

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 4

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 3

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 2

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 5

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 11

chitraltimes kaghlasht semi final matches qaqlasht upper chitral 12

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
101554

اپرچترال؛ جشن کاغلشٹ، موسم خوشگوار ہوتےہی کھیل دوبارہ شروع ہوگئے،آج کرکٹ، فٹ بال، ولی بال اور لوکل ہاکی کے دلچسپ میچ کھیلے گئے ، کل سیمی فائنل میچ کھیلے جائیں گے 

Posted on

اپرچترال؛ جشن کاغلشٹ، موسم خوشگوار ہوتےہی کھیل دوبارہ شروع ہوگئے،آج کرکٹ، فٹ بال، ولی بال اور لوکل ہاکی کے دلچسپ میچ کھیلے گئے ، کل سیمی فائنل میچ کھیلے جائیں گے

اپرچترال ( جمشیداحمد)جشن کاغلشٹ اپنے رنگ برنگے پروگرامات اور سنسی خیز کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ اج پایچواں دن میں داخل ہوئے ہیں اج کرکٹ، فٹ بال، ولی بال اور لوکل ہاکی کے دلچسپ میچ کھیلے گئے کل فٹبال اور ولی بال کے سیمی فائینل کھیلے جائیں گے۔فٹ بال چار ٹیمین سمی فائنل میں پہنچے ہیں پہلا سیمی فائینل لائگر ایف سی بمقابلہ چرون ایف دوسرا سیمی فائینل ہیڈکواٹر جغور بمقابلہ پشاور ایف سی کے درمیاں سہ پھر 4 بجے کھیلے جائیں گے۔ولی بال کے دو سیمی فائینل کھیلے گئے ۔پہلا سیمی فائینل بونی اے گرین بمقابلہ ہیڈکواٹر چترال ہیڈکواٹر چترال نے جیت کر فائینل میں پہنچا۔

دوسرا سیمی فائینل میں حکیم برادرز کوراغ بمقابلہ بونی اے وائیٹ کے درمیان کھیلا گیا حکیم برادر نے جیت کر فائینل کے لیے کوالیفائی کیا لوکل ہاکی کے مقابلوں میں تت اف ہاتم کوشٹ بمقابلہ ہیڈکواٹر چترال کوشٹ نے جیتا دوسرا میج عمران بونی اور ہیڈکواٹر موڑکھو کے درمیاں کھیلا گیا عمران الیون نے جیتا۔تیسرا کوشٹ بمقابلہ ضیا موردیر کوشٹ نے کامیابی حاصل کی۔چوتھا مقابلہ پرواک بمقابلہ انجگان لوٹکوہ پرواک ونر رہا۔پولو گراونڈ گیلا ہونے کی وجہ پولو کے میچیز اج بھی نہیں ہوئے۔کل گراونڈ خشک ہونے کی صورت پولو میچیز کھیلے جائیں گے اور جشن قاقلشٹ ٢٠٢٥ کا فائینل مقابلے 24اپریل کوہونگے اج موسم بہت خوشگوار تھا کاغلشٹ میں تیز دھوپ نکل ائی تھی کاغلشٹ شائیقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا وقفے وقفے سے ثقافتی شو اور ڈھو ل کے تھاپ نوجوانوں کا رقص دیکھنے کو ملا جس شائیقین محظوظ ہوئے۔

chitraltimes kaghlasht qaqlasht festival chitral upper 2

chitraltimes kaghlasht qaqlasht festival chitral upper dhool

chitraltimes kaghlasht qaqlasht festival chitral upper 4

chitraltimes kaghlasht qaqlasht festival chitral upper 5

chitraltimes kaghlasht qaqlasht festival chitral upper 7

chitraltimes kaghlasht qaqlasht festival chitral upper 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101511

اپر چترال؛ جشنِ کاغلشٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا، کثیرتعداد میں لوگوں کی شرکت

اپر چترال؛ جشنِ کاغلشٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا، کثیرتعداد میں لوگوں کی شرکت

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے متصل وسیع و عریض سبزہ زار “کاغ لشٹ” میں 2005 سے تسلسل کے ساتھ جشنِ کاغلشٹ منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی جشن کاغ لشٹ کمیٹی کی زیرِ نگرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جشن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ جشن کے انتظامات کمیٹی کی ذمہ داری ہیں، ساتھ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی بھرپور معاونت بھی حاصل ہے۔

آج بروز جمعہ رنگا رنگ تقریب کے ساتھ جشن کا آغاز ہوا، جو تین دن تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین، شائقین اور سیاح بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمٰن خلیل تھے۔جبکہ ڈی پی او اپر محمد عتیق شاہ اور ڈی ایس او اپر چترال شہناز بی بی و دیگر نمایان سرکاری اور سول شخصیات بھی موجود تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ اسٹیج کے فرائض علاقے کی متحرک سیاسی و سماجی شخصیات محمد علی شاہ اور حسین زرین نے خوبصورت انداز میں انجام دیے۔

جشن قاق لشٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد حبیب لال نے مہمانوں کو خیرمقدم کہتے ہوئے جشن کی تاریخ، مقاصد اور اہداف تفصیل سے بیان کیے۔ انہوں نے صوبائی حکومت،ڈپٹی اسپیکر،ڈپٹی کمشنر، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹی ایم ایز اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اپر سیکیورٹی انتظامات بارے بتایا ،ڈی ایس او نے بھی خطاب کی۔مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر حسیب الرحمٰن خلیل نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ “جشن کے دوران مذہبی و علاقائی اقدار کا خیال رکھا جائے، کھلاڑی محبت، ہمدردی اور برداشت کا مظاہرہ کریں، اور ایک دوسرے کا احترام برقرار رکھیں۔ خصوصاً ضلع سے باہر کے مہمانوں کا خاص خیال رکھا جائے انہوں علاقے میں مثالی امن کو علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم قرار دی اور کہا کہ جشن قاق لشٹ سے دنیا کو امن کا پیغام جانا چاہیے آپ اپنی طرف سے جشن کو کامیاب بنانے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔یاد رہے کہ چیرمین جشن قاق لشٹ کمیٹی شہزادہ سکندر الملک کی غیر موجودگی میں وائس چیرمین پرویز لال جشن کے جملہ انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

جشن قاق لشٹ میں روایتی کھیلوں جیسے پولو، رسہ کشی، دوڑ، نشانہ بازی، لوکل ہاکی، اور “بوڈی دیک” کے علاوہ فٹ بال، کرکٹ، والی بال اور پیراگلائڈنگ کے مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ ثقافتی تقاریب اور مشاعرے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ جشن کا مقصد طویل سردیوں کے بعد علاقے کے لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔
تقریب کے شروع میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال کی قیادت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر نے حصہ لیا،

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 2

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 3

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 4

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 6

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 7

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 8

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 9

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 10

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 12

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 13

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral 5

chitraltimes jashn e kaghlasht qaqlasht kicked off upper chitral rescue1122

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101316

جشن کاغلشٹ، معروف سماجی شخصیت سلطان وزیر کے انتقال پرملتوی کردیا گیا، اب 18 اپریل سے شروع ہوگا 

جشن کاغلشٹ، معروف سماجی شخصیت سلطان وزیر کے انتقال پر ملتوی کردیا گیا، اب 18 اپریل سے شروع ہوگا

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کا ثقافتی اور روایتی میلہ “جشن قاقلشٹ” 17 اپریل کے بجائے 18 اپریل سے شروع ہوگا۔ یہ حتمی فیصلہ اج بونی میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا مقررہ تاریخ تبدیل کرنے کی وجہ بونی کی معروف سماجی شخصیت سلطان وزیر کی وفات کے باعث کیا گیا ہے، جنہیں عوامی حلقوں میں گہری عزت و توقیر حاصل تھی۔

سلطان وزیر مرحوم نہ صرف ایک سرگرم سماجی کارکن تھے بلکہ چترال کے ثقافتی اور کھیلوں کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔ پولو کے متعدد کھلاڑیوں کا تعلق بھی مرحوم کے خاندان سے ہے، جو جشن قاقلشٹ کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ ان کی رحلت پر جشن کا ایک روز مؤخر کیا جانا چترال کے باشندوں کی باہمی ہمدردی، ثقافتی ہم آہنگی اور روایتی اقدار کا عملی اظہار ہے۔

جشن کی تاریخ میں تبدیلی کے فیصلے کو عوامی سطح پر سراہا گیا ہے اور اسے چترال کی منفرد تہذیب و تمدن کی ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے، جہاں دکھ اور خوشی میں پوری برادری شریک ہوتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101271

جشن کاغلشٹ کی تیاریوں اور مجوزہ تاریخ کے حوالے سے  کاغلشٹ کمیٹی کا اجلاس

Posted on

جشن کاغلشٹ کی تیاریوں اور مجوزہ تاریخ کے حوالے سے  کاغلشٹ کمیٹی کا اجلاس

بونی (جمشیداحمد)امسال جشن  کاغلشٹ کو شاندار انداز میں منانے کے حوالے سےجشن کاغلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اج اتوار کے دن معروف شخصیت جمیل لال بونی کے رہائیش گاہ بونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت مختار لال چیف پیٹرن جشن کاغلشٹ کمیٹی نے کی اجلاس میں جشن کاغلشٹ کمیٹی کے ممبران کھیلوں کے کنوینرز اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی اجلاس کا اغاز قاری تنزیل الرخمں کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعدابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے جنرل سکرٹری جشن کاغلشٹ کمیٹی محمدحبیب نے جشن کی تیاری مقررہ تاریخ ایونٹ کھیل اور کنوینرز کی ذمہ داریوں اور جشن کی انعقاد کے لیے فنڈز اور دیگر امور کےحوالے سے حاضریں کو بریفنگ دی اور جشن کی تیاریوں کے حوالے سے چیرمین شہزادہ سکندرالملک کی کوشیوں کو سراہا

انہوں نے کہا ہم جشن کاغلشٹ کمیٹی اورممبراں شہزادہ سکندرلملک کی ہدایت اور مشوارے اور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور جشن میں ان کی دلچسپی کی تعریف کرتے ہیں جنرل سکرٹری محمد حبیب نے مزید کہا کہ یہ جشن چترال کا تاریخی اور روایتی جشن ہے اس جشن کے سلسلے میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ساتھ حسب روایت تمام اسٹیک ہولڈرز انتظامیہ پولیس لوکل گورنمنٹ این جی اوز محکمہ سیاحت اور موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت کی حمایت حاصل ہے کیونکہ یہ ایک کلچرل فسٹویل ہےجو کہ یہ جشن تمام مذہبی سیاسی قومی اور علاقائی تعصب سے پاک ہے صرف کے صرف ثقافت اور روایت کو اجاگرکرتی ہے یہاں پر تمام مہمانوں سیاحوں بچون بھوڑوں سب کے لیے ایک پرفضا تفریع کا مواقع فراہم ہیں اور نوجوان نسل کی ٹیلنٹ کوفوقیت بھی دی جاتی ہے ۔ وائیس چیرمین پرویز لال نے جشن کی تیاریوں اور مختلف کھیلوں کی کنوینیرز کی ذمہ داریوں کے حوالے سے انہیں اگاہ کیا

جشن کی انعقاد کے سلسلے میں شہزادہ سکندرالملک کی کوشیشوں کی تعریف کی اس سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی کی دلچسپی اور جشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کی امید کا اظہار کیا۔ جشن سے پہلے کاغلشٹ سبزہ زار اور جشن ایریا کی حفاظت اور نگرانی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں کی تعریف کی ۔ اس کے علاوہ مقرریں اور جشن ذمہ داراں اس سال جشن کو شاندار انداز میں منانے کا غزم کیا ایونٹ میں چترال کے روایتی کھیلوں کو فوقیت دینے چترالی ثفافت کو اجاگر کرنے اور سیاحت کو فروع دینے مزید جدید کھیلوں کو جشن میں اضافہ کرنے کی مشوارہ دے دی پولو میچوں کی انعقاد کے سلسلے میں پولو کمیٹی کو الگ اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی زمہ داری جمیل لال کو سونپ دی گئی ایونٹ میں ادبی پروگرامات مشاعرہ ثقافتی شو کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا اور ان کو جشن میں شامل کیا گیا مقررین میں پرویز لال محمد حبیب مختار احمد سعید ولی احسان الحق ضیاء الدین سلطان سالک محمد علی شاہ عبداللہ جان صلاح الدین شجاع الدین رحمت علی اشفاق احمد ظہیرالدین بابر محسن لال دیگر نے اپنے مشوارے پیش کیے۔ اخر میں صدرے محفل مختار لال چیف پیٹرن جشن قاقلشٹ کمیٹی نے خطاب کیا

تیاریوں کے حوالے اپنے جامع مشوارے پیش کی کھیلوں کے کنوینرز کو حصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے ذمہ داری وفاداری اور دیانت داری سے انجام دیں اور سیاحوں اور شائیقیں کے لیے سب ملکر ایک شاندار جشن کرانے کی ہدایت کی اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز متعلقہ افراد انتظامیہ پولیس فورس اور شائیقین کو اس ثقافتی جشن کو کامیاب کرنے کی اپیل کی اور ہر قسم کی تعاون اور جشن کے دوران کمیٹی ممبران کے ساتھ ملکر بہترین سکورٹی فراہم کرنے کا توقع کا اظہار کیا گیا اخر میں جشن کے انقعاد کے تاریخ کےحوالے سے چیرمین جشن کاغلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندرالملک سے مشاورت کی گئی جوکہ خود اجلاس میں موجود نہیں تھے اس نے ٹیلفونک حاضریں سے بات کی اور موسم کو دیکھتے ہوئے 17 اپریل تک شروغ کروانےکا توقع کا اظہار کیا

اسطرح حتمی فیصلہ 10 اپریل کی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔ ازاں کمیٹی ممبراں کاغلشٹ انٹر پوائنٹ کا وزٹ کیا گیا جہاں انتظامیہ کی طرف سے تعینات پولیس ٹریفک اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیاحوں کی امدورفت کے حوالے سے معلومات حاصل کی موقع پر ٹریفک پولیس انچارچ افیسر عطا الرحمن نے ٹریفک پلان کے بارے میں کمیٹی کو اگاہ کیا انہون نے کہا کاغلشٹ انے والے سیاحوں اور شائیقیں کے لیے انتظامیہ کی طرف سے بہترین ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق جشن ایریا اور کاغلشٹ جانے والے سیاحوں اور شائقین کو دائیں راستہ اختیار کرنے اور انے والے گاڑیوں کو بائین جانب سڑک استعمال کرنے کی تاکید اور پابند کیا گیا ہے جس سے امدورفت میں اسانی ہو چکی ہے اور ٹریفک اسانی سے روان دوان ہے۔

chitraltimes jashn e kaghlasht committee meeting 1

chitraltimes jashn e kaghlasht committee meeting 5

chitraltimes jashn e kaghlasht committee meeting 4

chitraltimes jashn e kaghlasht committee meeting 3

chitraltimes jashn e kaghlasht committee meeting 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100905